سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت عالم انسانیت کیلئے الله کا انعام و احسان عظیم ہے!

سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت عالم انسانیت کیلئے الله کا انعام و احسان عظیم ہے ! **************** جاوید اختر بھارتی (سابق سکریٹری یوپی بنکر یونین) یوں تو اللہ رب العالمین کا ہم پر بیشمار احسان ہے انعام و اکرام ہے اور اللہ رب العالمین کے احسانات و انعامات کو شمار نہیں کیا جاسکتا اور یہ ہمارا عقیدہ ہونا چاہیے کہ جہاں اللہ تعالیٰ کے ہم پر بیشمار احسانات ہیں وہیں ہم پر سب سے بڑا انعام سید الکونین سرکار دو عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی ولادت ہے اور اسی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں پر احسان نہیں جتایالیکن جب رسول اکرم صل اللہ علیہ وسلم کو مبعوث فرمایا تو احسان جتایا گویا رسول اللہ صل اللہ علیہ وسلم کی ولادت اللہ کی طرف سے بندوں کیلئے سب سے بڑا انعام ہے دنیا کا نظام رسول پاک کے صدقے میں چل رہا ہے دنیا اور دنیا کی ساری چیزیں رسول پاک کے صدقے میں ہی وجود میں آئی ہیں اور محمد عربی صل اللہ علیہ وسلم ہر مخلوق کیلئے نبی بنا کر بھیجے گئے ہیں اور پوری کائنات کیلئے ا...