Posts

Showing posts from June, 2022

توہین رسالت اللہ کو بھی گوارا نہیں! ‏تحریر: ‏جاویداختربھارتی

Image
توہین رسالت اللہ کو بھی گوارا نہیں! تحریر: جاوید اختر بھارتی javedbharti508@gmail.com  نبی کریم کی ذات سب سے افضل ہے، آپ خاتم النبیین ہیں، آپ شفیع المذنبین ہیں، آپ رحمۃ اللعالمین ہیں اور تخلیق کائنات کا سہرا بھی آپ ہی کے سر ہے اللہ تعالیٰ نے آپ کو کائنات کے ذرے ذرے کے لئے نبی بنایا ہر مخلوق کے لیے آپ کو نبی بنایا آپ کی زندگی کا ایک ایک لمحہ عالم انسانیت کے لئے راہ نجات ہے، آپ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا دونوں جہاں میں کامیابی کی ضمانت ہے،، آپ پر اللہ تبارک و تعالیٰ نے نبوت کا سلسلہ ختم فرمایا، آپ کو پوری دنیا کے لئے رحمت بنایا آپ نے دعوت و تبلیغ کو اس طرح انجام دیا کہ پوری دنیا میں اسلام کا بول بالا ہوگیا خود اللہ تبارک و تعالیٰ نے فرمایا کہ اے میرے محبوب تم نے دین کو مکمل کردیا،، اور قرآن مجید اعلان کررہا ہے کہ بیشک اللہ کے نزدیک سب سے پسندیدہ دین دینِ اسلام ہے اور یہ ہر شخص کو یاد رکھنا چاہیے کہ نبی سے سچی محبت ہی کا نام ایمان ہے جو آپ سے محبت نہ کرے تو اس کا ایمان مکمل نہیں ہے آج جو لوگ مذہب اسلام اور پیغمبر اسلام سے نفرت اور بغض میں اندھے ہو کر رسول کی شان میں گستاخی کررہے ہیں وہ د

سیاست ہے اس دور میں امراض ملت کی دوا!! ‏تحریر: جاوید اختر بھارتی

Image
سیاست ہے اس دور میں امراض ملت کی دوا! تحریر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جاوید اختر بھارتی javedbharti508@gmail.com   ہاں موضوع کا انتخاب صحیح ہے،، اب تک زیادہ تر لوگوں نے یہی لکھا ہے کہ تعلیم ہی امراض ملت کی دوا ہے، تعلیم ہی ہر مسائل کا حل ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ تعلیم و سیاست دونوں ہے تو یہ امراض ملت کی دوا ہے ، امراض ملت کا علاج ہے اگر اس سے انکار ہے تو پھر بتائیں کہ جب تعلیم ہی ہر مسائل کا حل ہے تو پھر تعلیم اتنی مہنگی کیوں؟ جب تعلیم ہی ہر مسائل کا حل ہے تو پھر کبھی کبھی اساتذہ کی تنخواہیں کیوں رک جاتی ہیں؟ معلوم یہ ہوا کہ تعلیم بالکل ضروری ہے مگر تعلیم کے ساتھ تربیت بھی ضروری ہے اور سیاست بھی ضروری ہے کیونکہ درسگاہوں میں پڑھانے کے لئے تعلیم یافتہ شخص کی ضرورت ہے تو درسگاہ کی تعمیر کے لئے حکومت سے منظوری کی ضرورت ہے ر جسٹریشن کی ضرورت ہے اور یہ سارے کام جہاں ہوتے ہیں وہ سیاست کے گلیارے ہیں،، تعلیم و تربیت اور سیاست یہ تینوں انتہائی اہم ترین شعبے ہیں ،، تعلیم کا مقام یہ ہے کہ کسی انجینئر کا بیٹا بغیر پڑھے انجینئر نہیں ہوسکتا، کسی آئی اے ایس و آئی پی ایس کا بیٹا بغیر پڑھے آئی اے ایس و آئی پی ایس