Posts

Showing posts from June, 2020

بوسیدہ جوتا :باتیں لطف اندوز بھی اور نصیحت آموز بھی!!! تحریر :جاوید اختر بھارتی (سابق سکریٹری یوپی بنکر یونین)

Image
بوسیدہ جوتا :باتیں لطف اندوز بھی اور نصیحت آموز بھی!!! تحریر :جاوید اختر بھارتی (سابق سکریٹری یوپی بنکر یونین) ایک عالم اپنے ایک شاگرد کو ساتھ لئے کھیتوں میں سے گزر رہے تھے۔ چلتے چلتے ایک پگڈنڈی پر ایک بوسیدہ جوتا دکھائی دیا۔ یعنی جوتا بہت ہی خستہ حالت میں تھا جس سے صاف پتہ چل رہا تھا کہ یہ کسی غریب اور پریشان حال مزدور و ضعیف شخص کا ہے جو قریب کے  کسی کھیت کھلیان میں مزدوری سے فارغ ہو کر اسے پہن کراپنے  گھر کی راہ لیگا ۔ شاگرد نے جنابِ شیخ سے کہا؛ حضور! کیسا رہے گا کہ تھوڑی دل لگی کا سامان کرتے ہیــــں، کچھ سیروتفریح کرتے ہیں، تھوڑا ہنستے اور ہنساتے ہیں اور جوتا ادھر ادھر کر کے خود بھی چھپ جاتے ہیــــں۔ وہ بزرگ آکر اپنا جوتا تلاش کریگا تو انکی کیفیت اور ان کا ردِ عمل دلچسپی کا باعث ہو گا۔ شیخ کامل نے کہا؛ بیٹا اپنے دلوں کی خوشیاں دوسروں کی پریشانیوں سے وابستہ کرنا کسی طور بھی پسندیدہ عمل نہیـں۔ بیٹا تم پر اپنے رب کے احسانات ہیــــں۔ ایسی قبیح حرکت سے لطف اندوز ہونے کے بجائے اپنے رب کی ایک نعمت سے تم اس وقت ایک اور طریقے سے خوشیاں اور سعادتیں سمیٹ سکتے ہو۔ اپنے لئے بھی

تذکرہ والدین اور اساتذہ کا! تحریر :جاوید اختر بھارتی (سابق سکریٹری یوپی بنکر یونین)

Image
تذکرہ والدین اور اساتذہ کا  از قلم :جاوید اختر بھارتی (سابق سکریٹری یوپی بنکر یونین) یوں تو استاد استاد ہی ہوتا ہے چاہے وہ کسی بھی شعبے کا استاد ہو اور ایک شاگرد کیلئے ضروری ہے کہ وہ اپنے استاد کا احترام کرے جب کئی استاد ایک جگہ ہوتے ہیں تو انہیں اساتذۂ کہا جاتا ہے لیکن ایسا اتفاق مدارس اور درسگاہوں میں ہی دیکھنے کو ملتا ہے یقیناً جہاں اساتذۂ کرام قابل احترام ہوتے ہیں وہیں مدارس اسلامیہ کے اساتذہ سب سے زیادہ قابل احترام ہوتے ہیں اور ہر حال میں انکا احترام ضروری ہے بلکہ والدین کے بعد اساتذہ کرام کا ہی درجہ بلند ہے اور ایک انسان کی زندگی میں والدین اور اساتذۂ کرام کا انتہائی اہم کردار ہوتا ہے والدین بچہ پیدا کرتے ہیں تو اساتذۂ کرام والدین کا مقام و مرتبہ بتاتے ہیں، والدین بچوں کی انگی پکڑ کر چلنا سکھاتے ہیں تو اساتذہ راہ حق پر چلنے کا طریقہ بتاتے ہیں، والدین بچوں کی پرورش کرتے ہیں تو اساتذہ بچوں کو والدین کا احترام سکھاتے ہیں، والدین بچوں کو راہ چلتے گرنے سے بچاتے ہیں تو اساتذہ راہ صداقت میں ثابت قدم رہنے کا سلیقہ سکھاتے ہیں اس لئے ایک انسان کی زندگی میں والدین اور اساتذہ دونوں کا رہنما