Posts

Showing posts from June, 2026

گلشن اشرفیہ کا ایک پھول مرجھا گیا !! آہ! علامہ مبارک حسین مصباحی تحریر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جاوید بھارتی

Image
گلشن اشرفیہ کا ایک پھول مرجھا گیا!! آہ! علامہ مبارک حسین مصباحی  تحریر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جاوید اختر بھارتی   یوں تو قانون قدرت ہے کہ جو دنیا میں آیا اسے ایک دن جانا ہے اور اسی قانون قدرت کے مطابق گذشتہ دنوں صحافت وخطابت کی دنیا کا ایک روشن چراغ بجھ گیا ، گلشن اشرفیہ کا ایک مہکتا ہوا پھول مرجھا گیا یعنی فخر صحافت وخطابت الجامعۃ الاشرفیہ کے باوقار استاد اور ماہنامہ اشرفیہ کے چیف ایڈیٹر علامہ مبارک حسین مصباحی کا انتقال ہوگیا جن کے انتقال سے صحافت وخطابت اور درس و تدریس کی فضا سوگوار ہو گئی اور چہار جانب تعزیتی پیغام و پروگرام کا سلسلہ شروع ہو گیا،،  حضرت مولانا مبارک حسین مصباحی نصف صدی سے زائد عرصہ تک علم و ادب، تحقیق و تصنیف، وعظ و ارشاد اور تربیتِ نسلِ نو کے میدان میں نہایت وقار اور استقامت کے ساتھ خدمات انجام دیتے رہے۔ آپ نے اردو زبان و ادب کی آبیاری، دینی فکر کی ترویج اور ہزاروں طلبہ کی علمی و فکری تربیت کے ذریعے جو گراں قدر خدمات سرانجام دیں، وہ ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ آپ کی تحریروں میں علم کی گہرائی، فکر کی پختگی اور زبان کا حسن نمایاں تھا، جبکہ آپ کی خطابت اخلاص، دردِ...

جیب کترے کی مہربانی!! تحریر: جاوید بھارتی

Image
جیب کترے کی مہربانی !! تحریر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جاوید بھارتی  یوں تو ہر برادری میں اچھے برے لوگ ہوتے ہیں ہر مذہب میں بھی اچھے برے لوگ ہوتے ہیں ہر سماج ہر معاشرے اور ہر سوسائٹی میں اچھے برے لوگ پائے جاتے ہیں چاہے سرمایہ دار ہو یا مزدور، امیر ہو یا غریب ، شہری ہو یا دیہاتی ہر جگہ ہر قسم کے لوگ پائے جاتے ہیں کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے کہ اچھے سے اچھے لوگوں کے قدم بھی پھسل جایا کرتے ہیں کبھی لالچ میں ا جایا کرتے ہیں ویسے ہی کبھی کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ ڈاکوؤں کو بھی رحم ا جاتا ہے چوروں کی بھی غیرت جاگ جایا کرتی ہے اور جیب کتروں کو بھی کبھی کبھی دل کی گہرائیوں سے کچھ سوچنے کے لیے اور سوچنے کے بعد بہترین فیصلہ لینے کے لیے مجبور ہو جانا پڑتا ہے اسی چیز کو احساس کہا جاتا ہے اور اسی چیز کو ضمیر کہا جاتا ہے-  ظاہر بات ہے کہ جس کا ضمیر جو گوارا کرتا ہے وہ انسان وہی کام کرتا ہے ایسی ہی ایک کہانی ایک واقعہ تحریر کرنا بہت ہی مناسب لگتا ہے جو دلچسپ بھی ہے اور سبق اموز بھی ہے بس سے لوگ سفر کر رہے ہیں پوری بس کھچا کھچ بھری ہوئی ہے کسی کو کہیں جانا ہے تو کسی کو کہیں جانا ہے ایسے میں ایک مقام پر بس رکتی...

ہرسال کی طرح امسال بھی ہوئی قربانی!! تحریر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جاوید بھارتی

Image
ہر سال کی طرح امسال بھی ہوئی قربانی!! ( قربانی اور رب کی مہربانی) تحریر : جاوید بھارتی  یوں تو عید الاضحٰی سے قبل قربانی سے متعلق بے شمار مضامین نظر سے گزرے کسی نے سرخی لگائی کہ فلسفہ قربانی ، قربانی کی اہمیت ، قربانی سنت ابراہیمی کی یادگار ، قربانی خلوص اور محبت ، قربانی ضروری ہے ریاکاری نہیں ، ہماری قربانیاں روحانیت سے خالی کیوں۔ قربانی جذبہ ایثار و محبت کا نام ہے وغیرہ وغیرہ - یقیناً قربانی ایک ایسا فلسفہ ہے جس سے ایمان میں تازگی آتی ہے ، اللہ کی ذات پر بھروسہ مضبوط ہوتاہے اور اللہ و بندے کے درمیان رشتہ بھی مضبوط ہوتا ہے ،، قربانی کرنے والے ہر شخص کے لیے ضروری ہے کہ وہ قربانی کرنے سے پہلے حضرت ابراہیم و اسماعیل علیہم السلام کی قربانی کو یاد کرے ایک باپ اپنے بیٹے کو راہ خدا میں ذبح کررہا ہے وہ بھی اس بیٹے کو جو 80 سال کی عمر میں اللہ تعالیٰ نے عطا فرمایا،، ذرا آج کے ماحول پر نظر ڈالیں شادی ہونے کے پانچ سال بعد تک اولاد نہیں ہوتی ہے تو رشتہ دار، دوست و احباب ، اعزہ و اقارب طعنہ مارنا شروع کردیتے ہیں ، ایک عورت کو سسرال میں گری نگاہ سے دیکھا جانے لگتا ہے ،، بالآخر وہ آدمی اولاد کے ...