Posts

Showing posts from April, 2026

فلسطین: بھوک سے نڈھال امام بھی عوام بھی!! تحریر.................جاوید بھارتی

Image
فلسطین: امام اور عوام بھوک سے نڈھال!! *تذکرہ عرب و عجم کا*  تحریر۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جاوید بھارتی  یوں تو سوشل میڈیا پر ایک سے ایک پوسٹ نظر سے گزرتی ہے ، سماج میں ایک سے بڑھ کر ایک روایات دیکھنے کو ملتی ہے ، معاشرے کے اندر ایک سے بڑھ کر ایک رسم بھی دیکھنے کو ملتی ہے ، سوسائٹی کے اندر مختلف تقریب دیکھنے کو ملتی ہے لیکن کبھی کبھی کچھ ایسی چیزیں نظر سے گزرتی ہیں جو دل کو جھنجھوڑ دیتی ہیں ، آنکھوں سے آنسو نکل آتے ہیں سینے میں دل رکھنے والا انسان کبھی کبھی بہت کچھ سوچنے پر مجبور ہو جاتا ہے ،، دنیا میں ایسے انسان بھی ہیں جن کے پاس آنکھیں ہیں مگر اس میں بینائی نہیں ہے ، ہاتھ ہیں مگر پکڑنے کی طاقت نہیں ہے ، پاؤں ہیں مگر چلنے کی طاقت و صلاحیت نہیں ہے ، دل و دماغ ہے لیکن سوچنے اور غور کرنے اور فیصلہ لینے کی صلاحیت نہیں ہے ،، دنیا میں ایسے لوگ بھی ہیں جن کے سینے میں دل ہے لیکن احساس کرنے کے لئے ان کے پاس فرصت نہیں اور ایسا ہی انسان خود غرضی پر آمادہ ہوتا ہے اور ایسا ہی انسان غرور و گھمنڈ کی چادر بھی اوڑھ لیتا ہے- ایک انسان کے لیے ضروری ہے کہ وہ انسانیت کی چادر اوڑھے ، خدمت خلق میں حصہ لے یعنی ایک ...

اللہ نے پرندوں کی طرح مجھے رزق پہنچا!!دیا: تحریر جاوید بھارتی

Image
اللہ نے پرندوں کی طرح مجھے رزق پہنچا دیا!! تحریر ۔۔۔۔۔۔۔۔ جاوید بھارتی   عرب میں مقیم ایک پردیسی بتاتا ہے کہ ایک دن میرے کفیل نے زکات تقسیم کرنے کا ارادہ کیا۔ مجھے بھی ساتھ لے لیا۔ گاڑی میں زکات کے لفافے رکھے گئے تھے، ہر لفافے میں پانچ ہزار ریال تھے۔ یہ رمضان المبارک کا مہینہ تھا۔ ہم دونوں ساحلی علاقے کے دیہات کی طرف نکلے جہاں غربت اور محرومی کا بسیرا ہے۔ ایک گاؤں سے نکل کر جدہ جازان شاہراہ پر آئے تو دور سے ایک عجیب منظر دکھائی دیا۔ جلتی دھوپ میں ایک بزرگ اکیلے، ننگے صحرائی راستے پر چل رہے تھے۔ عمر بظاہر ستر برس یا اس سے کچھ زیادہ تھی، لیکن جسم میں اب بھی قوت باقی تھی۔ دوست نے کہا: "یہ بزرگ اس بیابان میں کس حال میں بھٹک رہے ہیں؟" ڈرائیور نے کہا: "یقیناً یہ کوئی یمنی ہے، غیر قانونی راستے سے آیا ہوگا۔" گاڑی روکی گئی، بزرگ کے قریب گئے اور سلام کیا۔ پوچھا: "کہاں سے آئے ہو؟" بولے: "یمن سے۔" پھر سوال کیا: "کہاں جا رہے ہو؟" جواب ملا: "مکہ مکرمہ، بیت اللہ کے دیدار کو، عمرہ کرنے۔" ہم نے کہا: "قانونی طریقے سے آئے ہو؟" بولے: ...