Posts

Showing posts from October, 2023

عربوں کے جھرمٹ میں مسلمانوں کی نسل کشی!تحریر:جاوید اختر بھارتی

Image
عربوں کے جھرمٹ میں مسلمانوں کی نسل کشی! تحریر:جاوید اختر بھارتی javedbharti508@gmail.com غزہ کا دن و رات صرف سخت نہیں بلکہ بھیانک ہے، اہلِ فلسطین پر اس وقت اسرائیل اب تک کی سب سے بڑی بمباری کررہا ہے، غزہ آگ کی لپٹوں میں ہے، لاشیں ہی لاشیں بکھرتی جارہی ہیں،   دوسری طرف نام نہاد مسلم ممالک کے حکمران امریکا و برطانیہ کے کوٹھے پر اپنا ضمیر و جسم بیچ رہے ہیں،   فلسطین پر جو ظلم ہورہا ہے اس کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا ہے، نیند اور حواس کو بےقابو کرنے والی صورتحال ہے اس وقت غزہ میں   کھلے عام اور تاریخ کا بھیانک ترین قتلِ عام ہورہا ہے،، آجکل فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیل جو ظلم و بربریت کا پہاڑ توڑ رہا ہے اور ننھے ننھے بچوں کو بم و بارود کا نشانہ بنا رہا ہے مساجد کو مسمار کررہا ہے ایک طریقے سے یہ کہا جاسکتا ہے اسرائیل جیسا ظالم اور بدبخت ملک فلسطین میں مسلمانوں کی نسل کشی کررہا ہے اور جب کوئی بچہ بوڑھا جوان ہوائی حملوں کا نشانہ بنتا ہے تو یہ اسرائیلی خوشیاں مناتے ہیں گویا سسکتی بلکتی ہوئی انسانیت پر اسرائیلی درندے رقص کرتے ہیں یقیناً اسرائیل ایک مکار نمک حرام ملک ہے اور یہودی ایک احسان فر

صرف مذمت سے کیا ہونے والا ہے! تحریر: جاوید اختر بھارتی

Image
صرف مذمت سے کیا ہونے والا ہے! تحریر: جاوید اختر بھارتی javedbharti508@gmail.com سن 1948 سے قبل دوسری جنگ عظیم کے بعد جب پورا فلسطین بریطانیہ کے زیرِ نگیں تھا اور وہاں کی اکثریت عرب مسلمانوں کی تھی عالمی طاقتوں نے یہودیوں کو ان کے آبائی وطن کا خواب دکھا یا فلسطین میں آباد ہونے کی ترغیب دی چنانچہ دنیا کے مختلف ممالک سے یہودی وہاں آکر آباد ہونے لگے اور منھ مانگی قیمت دیکر عربوں سے ان کی زمینیں خریدنے لگے چونکہ ان کے پاس دنیا بھر کا سرمایہ تھا دولت کی ان کے پاس کمی نہیں تھی اور پیسوں کی لالچ میں عربوں نے نتائج سے بے پرواہ ہوکر اپنی زمینیں ان کے ہاتھ فروخت کرنی شروع کیں جب اس سرزمین پر یہودیوں کی ایک معتدبہ آبادی ہوگئی تو اقوام متحدہ کے ذریعہ اسرائیل کے نام سے ایک ملک کی ناجائز ولادت کا اعلان کر دیا گیا اور یہ منحوس و ظالم ملک آج تک جملہ عرب ممالک اور پوری امتِ مسلمہ کے لئے ایک ایسا مسئلہ بنا ہوا ہے کہ اس سے نجات کی کوئی صورت فی الحال نظر نہیں آتی یک بڑا مشہور لفظ ہے بڑا مشہور جملہ ہے جسے مذمت کے نام سے جانا جاتا ہے کبھی کبھی یوں محسوس ہوتا ہے کہ کسی توپ یا توپ خانے کا نام مذمت ہے ، کسی فوج

نئی عمارت میں بدزبانی کا آغاز! تحریر: جاوید اختر بھارتی

Image
نئی عمارت میں بدزبانی کا آغاز! تحریر: جاوید اختر بھارتی javedbharti508@gmail.com جہاں تک بات پارلیمنٹ کے نئی عمارت کی ہے تو اس میں کاروائی کے آغاز میں ہی ایک ایم پی نے دوسرے ایم پی کے ساتھ جو گھٹیا پن سلوک کیا اسے کبھی بھلایا نہیں جاسکتا اس پر کنور دانش علی کے آنسوؤں پر جن لوگوں نے قہقہہ لگایا انہیں بھی یاد رکھا جائے گا ضرورت تو اس بات کی تھی کہ سارے ممبران پارلیمنٹ اخلاقی بنیاد پر اور انسانیت کی بنیاد پر پارٹی اور سیاسی اختلافات سے اوپر اٹھ کر رمیش بدھوڑی کی مذمّت کرتے اس کی پارلیمانی رکنیت رد کرنے کا اسپیکر سے مطالبہ کرتے مگر افسوس کہ کسی کی غیرت جوش میں نہیں آئی بی ایس پی سپریمو مایاوتی کو ایوان میں بولنے کے دوران ہنگامہ برداشت نہیں ہوا اور ایوان کو ہی الوداع کہہ دیا اب انہیں کی پارٹی کے ایک رکن پارلیمنٹ کنور دانش علی کو ایوان میں ذلیل کیا گیا تو مایاوتی نے اپنی پارٹی کے ممبران پارلیمنٹ کو کیوں نہیں کہا کہ دانش علی کی حمایت و ہمدردی میں کمربستہ ہوجائیں اور رمیش بدھوڑی کو دندان شکن جواب دیں ، محبت کی دکان کھولنے والے اور بھارت جوڑو یاترا ہاتھ ملاؤ یاترا نکالنے والے راہل گاندھی بھی دا