Posts

Showing posts from November, 2019

بنکروں کے سامنے ہمیشہ روزی روٹی کا مسئلہ کھڑا رہتاہے! جاوید بھارتی

Image
بنکروں کے سامنے ہمیشہ روزی روٹی کا مسئلہ کھڑا رہتا ہے! جاوید اختر بھارتی محمدآباد گوہنہ (مئو ناتھ بھنجن ) بنکروں کے تئیں کوئی بھی حکومت ٹھوس اقدامات نہیں کرتی کہ جس سے بنکروں کی حالت میں بہتری آئے بنکروں کے سامنے ہمیشہ روزی روٹی کا مسئلہ کھڑا رہتا ہے کبھی بجلی بحران، کبھی بجلی کی ناقص سپلائی، کبھی ریشم سوت سمیت دیگر میٹیریل کی قیمتوں میں اضافہ، کبھی میٹر، ریڈنگ، ماہانہ بجلی بل پیمنٹ غرضیکہ بنکروں کو خوشحالی کا دن دیکھنے کو نہیں ملتا اور مرکزی و ریاستی حکومت بھی بنکروں کی فلاح و بہبود کیلئے سنجیدہ نظر نہیں آتی موجود وقت میں بنکروں کو پاور لوم کنکشن کے ساتھ الگ سے بتی لائٹ کیلئے کنکشن لینے کے لئے زبردست دباؤ ڈالا جارہا ہے فی الحال ڈبل کنکشن نہ لینے کی صورت میں فی ماہ ڈبل چارج یعنی ماہانہ پہلے کی بنسبت دوگنا پیسہ جمع کرنے کو کہا جارہا ہے مقامی و اعلیٰ حکام کوئی سرکاری حکمنامہ بھی نہیں دیکھاتے بنکر جب ان سے آڈر کی کاپی مانگتے ہیں تو ضلعی سطح کے افسران کا آڈر دکھایا جاتا ہے جس سے محنت کش غریب بنکروں کو مشکلات کا سامنا ہے دو دو چار چار پاور لوم لگا کر بنکر اپنے پورے کنبے کے ساتھ لگا رہتا

بابری مسجد، سنی وقف بورڈ، پانچ ایکڑ زمین کوئی بھی زمین مسجد کا متبادل نہیں ہوسکتی!

Image
     * بابری مسجد، سنی وقف بورڈ، پانچ ایکڑ زمین* کوئی بھی زمین مسجد کا متبادل نہیں ہوسکتی!             ****************************** * جاوید اختر بھارتی (سابق سکریٹری یوپی بنکر یونین) بابری مسجد کا مقدمہ بہت طویل عرصہ سے چل رہا تھا ہائی کورٹ سے سپریم کورٹ پہنچا اور حال ہی میں سماعت کا سلسلہ اس انداز سے چلا کہ پورے ملک کی عوام کو یہ احساس ہونے لگا کہ اب بابری مسجد کا فیصلہ ہوجائے گا مسلم رہنماؤں نے اور ساتھ ہی بابری مسجد مقدمے کے وکیل راجیو دھون نے انتہائی جامع شواہد و دلائل پیش کیے جس کے نتیجے میں فیصلہ تو ہوگیا لیکن توقعات کے برعکس فیصلہ ہوا سپریم کورٹ قابل احترام ہے ہم سپریم کورٹ کا احترام کرتے ہیں لیکن جو فیصلہ آیا ہے اس سے مسلمانوں کے اندر اداسی چھائی ہوئی ہے کیونکہ سپریم کورٹ نے بابری مسجد کے انہدام کو غیرقانونی قرار دیا ہے اور مجرمانہ فعل مانا ہے، سپریم کورٹ نے یہ بھی مانا ہے کہ بابری مسجد رام مندر توڑ کر نہیں تعمیر کی گئی ہے تو پھر فیصلہ کیسے رام مندر کے حق میں چلا گیا اسی لئے دانشوروں کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ سپریم ہے ہم سپریم کورٹ کا احترام کرتے ہیں لیکن ایک انسان سے غلطی ہ