Posts

Showing posts from June, 2023

سیاسی میدان اور سیاسی شعور!! تحریر:جاوید اختر بھارتی

Image
سیاسی میدان اور سیاسی شعور! تحریر: جاوید اختر بھارتی javedbharti508@gmail.com کھیل کا میدان ہو یا الیکشن کا میدان اس میں ہار اور جیت لگی رہتی ہے اس میں نہ ہمیشہ جیت ہوتی ہے اور نہ ہی ہمیشہ ہار ہوتی ہے جیسے کل ہارنے والا شخص آج جیت سکتا ہے بالکل اسی طرح آج جیتنے والا شخص کل ہاربھی سکتا ہے ، لیکن کھیل اور الیکشن میں تھوڑا سا فرق ہے ،، حکمت عملی تو دونوں میں ہوتی ہے لیکن الیکشن میں حکمت سے زیادہ قسمت کابھی دخل ہوتا ہے کیونکہ پولنگ بوتھ کے اندر پردہ کے پیچھے ووٹ دیتے وقت ہر ووٹر ہر قسم کے دباؤ ،ڈر اور خوف سے آزاد ہوتا ہے کس کو ووٹ دینا ہے، کس کو ووٹ دے رہا ہے یہ ایک راز ہے اور اس راز سے پردہ اٹھانا ٹھوس ثبوت کے ساتھ کسی کے لئے ممکن نہیں ہے،، اسی وجہ سے قیاس آرائیوں کا بازار گرم رہتا ہے، کسی کو واہ واہی لوٹنے کی پڑی رہتی ہے تو کسی کو اسی قیاس آرائیوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک دوسرے کی مخالفت اور دشمنی کی آگ کو بھڑکا نے کی کوشش ہوتی ہے اور خود شکست خوردہ و فاتح شخص بھی اسی قیاس کی بنیاد پر شکوک وشبہات کی زنجیر پہنے ہوئے نظر آتے ہیں حالانکہ ہونا تو یہ چاہئے کہ ناکام شخص کو پہلے اپنا محاسبہ کرن

ہم نے ‏خود ‏شادی ‏بیاہ ‏کو ‏مشکل ‏بنادیا! تحریر: جاوید اختر بھارتی

Image
ہم نے خود شادی بیاہ کو مشکل بنادیا! تحریر جاوید اختر بھارتی جہاں تک بات شادی کی ہے تو یہ تقریب تقریباً سبھی مذاہب اور ذات برادری میں منعقد کی جاتی ہے ہاں طریقے الگ الگ ہیں، رسم و رواج الگ الگ ہیں اور جہاں تک رسم و رواج کی بات ہے تو یہ علاقائیت پر مبنی ہے کیونکہ ایک ایک مذہب اور ایک ایک ذات برادری میں رسم و رواج الگ ہیں اترپردیش، بہار، جھارکھنڈ جیسی ریاستوں میں اور ان ریاستوں کے مختلف علاقوں میں بعض رسم و رواج ایسے ہیں جو مسلمانوں میں بھی دیکھے جاتے ہیں اور غیر مسلموں میں بھی دیکھے جاتے ہیں ہاں مگر یہ سو فیصد سچائی ہے کہ مذہب اسلام نے شادی بیاہ نکاح کا جو طریقہ بتایا ہے وہ سب سے آسان ہے لیکن اب ہم خود اس کو پیچیدہ بنائیں اور مشکل ترین بنائیں اور ساری آسانیوں کو صرف تقریر و تحریر تک محدود کریں تو اس کے ذمہ دار ہم خود ہیں اور نمائش کا میدان ہو یا فضول خرچیوں کا میدان ہو اب تو مسلمان ہی اس میں آگے نظر آتا ہے شادی سے ایک دن پہلے کی رات میں جلسہ، مجلس، محفل میلاد جیسی بزم کا انعقاد کرے گا حضرت علی و حضرت فاطمہ کے نکاح کا تذکرہ کرے گا اور صبح ہوتے ہی نہ سیرت النبی کا خیال، نہ سیرت علی و فاطمہ