Posts

Showing posts from August, 2022

میدان کربلا اور شہادت حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ! تحریر: جاوید اختر بھارتی

Image
میدان کربلا اور شہادت حسین نانا کا کلمہ پڑھنے والوں نے نواسے کو شہید کیا!  تحریر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جاوید اختر بھارتی javedbharti508@gmail.com  سانحہ کربلا کبھی بھلایا نہیں جاسکتا ایک طرف نواسہ رسول امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا سر قلم کرکے اور آل رسول پر ظلم ڈھاکر دنیا میں دھاگ جمانے کا خواب دیکھنے والوں کا گروہ تھا، شریعت کو اپنی طبیعت کے مطابق ڈھالنے والوں کا گروہ تھا، جس نبی کا کلمہ پڑھتے تھے اسی نبی کے نواسے کے خون کے پیاسوں کا گروہ تھا اور اس گروہ میں ایسا چہرہ بھی موجود تھا کہ جس کا باپ نبی پاک کی طرف آنے والے تیروں کو اپنے سینوں پر روکا کرتا تھا اور میدان کربلا میں اسی باپ کا بیٹا ابن سعد حضرت امام حسین کے خون کا پیاسا تھا وہ دنیا کے لالچ میں اندھا ہوگیا، اسے حکومت اور عہدہ چاہئے تھا اس کی آنکھوں پر پٹی بندھ چکی تھی چنانچہ وہ حضرت امام حسین کے مقام و مرتبے سے منہ موڑ لیا تھا اور نواسہ رسول سے بغاوت کربیٹھا،، یزید کی یہ ظالمانہ حرکت صرف نواسہ رسول سے ہی نہیں بلکہ آل رسول سے بھی بغاوت ہے اور آل ابراہیم سے بھی بغاوت ہے-  دوسری طرف سر کٹا کر اسلام کی حقانیت کا پرچم بلند کرنے والوں

دین خدا کی شان بڑھائی حسین نے! تحریر: جاوید اختر بھارتی

Image
دین خدا کی شان بڑھائی حسین نے! تحریر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جاوید اختر بھارتی javedbharti508@gmail.com نواسہ رسول سیدنا امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے دین اسلام کی سربلندی کے لئے پورے خاندان کو قربان کردیا دیکھا جائے تو حضرت ابراہیم علیہ السلام سے قربانیوں کا جو سلسلہ شروع ہوا تو میدان کربلا میں آکر مکمل ہوا آج سیدنا امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ صرف مسلمانوں کے لئے ہی نہیں بلکہ پورے عالم انسانیت کے لئے مرکز عقیدت ہیں جب یزید تخت خلافت پر بیٹھا تو اس نے حضرت امام حسین سے بیعت کرنے کو کہا اس بات کا تو اسے بھی احساس تھا کہ میں کہاں اور امام حسین کہاں مگر چونکہ وہ نظام شریعت میں تبدیلی کا خواہاں تھا اور اسے اس بات کا تو ضرور احساس رہا ہوگا کہ نواسہ رسول کے جیتے جی یہ کام آسان نہیں ہے تو کیوں نہ امام عالی مقام سے ہی بیعت لی جائے اگر وہ بیعت کرلیں گے تو پھر ہمیں خود بخود سرٹیفکیٹ حاصل ہوجائے گا اور اگر بیعت نہیں کریں گے تو زبردستی بیعت لی جائے گی پھر بھی نہیں مانیں گے تو انہیں قتل کردیا جائے گا اس کے بعد ہمارا راستہ آسان ہوجائے گا لیکن سچائی تو یہ ہے کہ یزید بھلے ہی مورچہ جیتا ہے مگر جنگ ہارا

اب پسماندہ مسلمانوں پر پڑی بی جے پی کی نظر! تحریر: جاوید اختر بھارتی

Image
اب پسماندہ مسلمانوں پر پڑی بی جے پی کی نظر! تحریر: جاوید اختر بھارتی  javedbharti508@gmail.com حال ہی میں بی جے پی کی طرف سے کچھ ایسے بیانات آئے ہیں اور خود وزیراعظم نریندرمودی نے مسلمانوں سے متعلق کچھ ایسی باتیں کہی ہیں کہ جس سے کبھی کبھی یہ لگتا ہے کہ کیا بی جے پی کا نظریہ، اصول و ضابطہ تبدیل ہوگیا ہے کہ وہ مسلمانوں اور پسماندہ مسلمانوں کی فلاح و بہبود کی باتیں کررہی ہے یا کہ جو نعرہ دیا تھا بی جے پی نے اور مودی جی نے کہ سب کا وکاس، سب کا ساتھ اور سب کا وشواس تو کیا اس نعرے کو عملی جامہ پہنانے کے اقدامات کئے جانے والے ہیں-  حال ہی میں وزیراعظم نریندرمودی نے تلنگانہ میں کہا کہ پسماندہ مسلمانوں کی ترقی کے لئے کام کرنا ہے اور ان کے حالات کو بہتر بنانا ہے انہوں نے اپنی پارٹی کے لیڈران اور کابینہ کے وزراء اور ممبران پارلیمنٹ سے بھی کہا کہ وہ پسماندہ مسلمانوں کے لئے کام کریں کیونکہ پسماندہ مسلمان تعلیمی و سیاسی اور سماجی اعتبار سے آج بھی حاشئے پر ہے اسے آج بھی وہ حقوق نہیں مل سکے جو انہیں ملنے چاہئے تھے،، اس بات سے تو انکار نہیں کیا جاسکتا کہ بی جے پی کی اور وزیراعظم نریندرمودی کی نظر پسما

میدان کربلا اور شہادت حسین! ‏ناناکاکلمہ ‏پڑھنے ‏والوں ‏نے ‏نواسے ‏کو ‏شہید ‏کیا ‏تحریر: ‏جاوید ‏اختربھارتی