اے قوم مسلم آنکھیں کھول اب تو باخبر ہوجا! جاوید اختر بھارتی (سابق سکریٹری یوپی بنکر یونین)
! اے قوم مسلم آنکھیں کھول اب تو باخبر ہوجا - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - جاوید اختر بھارتی (سابق سکریٹری یوپی بنکر یونین) 2019 کے انتخابات میں بی جے پی کو زبردست کامیابی حاصل ہوئی اور دوبارہ اقتدار میں آنے کا موقع ملا تو وزیراعظم نریندر مودی نے سب کا ساتھ سب کا وکاس سب کا وشواس کا نعرہ دیا اور اقلیتوں کا اعتماد حاصل کرنے کا اعلان کیا وزیر اعظم کے اس نعرے کا مختلف تنظیموں و سماجی کارکنوں نے خیرمقدم کیا اور باالخصوص مسلمانوں کے اندر بی جے پی کے قریب آنے کا کچھ حوصلہ ملا لیکن بی جے پی کے چھوٹے بڑے کارکنان اور لیڈران و آر ایس ایس کے ذمہ داران شاید یہ نہیں چاہتے کہ بی جے پی اور مسلمان دونوں ایک دوسرے کے قریب آئیں اسی لئے کبھی ہجومی تشدد تو کبھی کبھی اشتعال انگیز بیانات، کبھی طلاق ثلاثہ بل، کبھی این آر سی، کبھی شہریت تر میمی بل غرضیکہ ہمیشہ ایسے ایسے طریقے اپنائے جاتے ہیں کہ ملک میں بیچینی بڑھتی جا رہی ہے اور حال ہی میں جو شہریت تر میمی بل لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں پاس کیا گیا جس میں مذہب کی بنیاد پر تفریق بر...