شاہین باغ کی طرح پورے ملک سے اٹھنے لگی آئین و جمہوریت بچانے کی آواز!
*شاہین باغ کی طرح پورے ملک سےاُٹھنے لگی آئین وجمہوریت بچانے کی آواز * - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - جاوید اختر بھارتی (سابق سکریٹری یوپی بنکر یونین) - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - یہ تو بے پناہ خوشی کی بات ہے کہ ہمارا ملک ہندوستان سیکولر ملک ہے، جمہوری ملک ہے ہمارے ملک کی جمہوریت کا ڈنکا پوری دنیا میں بجتا ہے یہاں کے امن وامان اور بھائی چارے کی مثالیں پوری دنیا میں دیجاتی ہیں سیکولر ازم اور جمہوریت ہمارے ملک کی شان ہے، جمہوریت ہی ہندوستان کی خوبصورتی ہے، جمہوریت ہی ہندوستان کی پہچان ہے یہاں کا دستور بھی عظیم الشان ہے، ہر مذاہب کے ماننے ہندوستان میں پائے جاتے ہیں، ہر ذات برادری سے تعلق رکھنے والے بھی ہندوستان میں پائے جاتے ہیں، مختلف طریقوں سے عبادت، بندگی، بھکتی پوجا پاٹ کرنے والے ہندوستان میں دیکھے جاتے ہیں، مختلف زبانوں میں بات چیت کرتے ہوئے لوگ ہندوستان میں نظر آتے ہیں، کہیں منادر میں گھنٹہ بجتا ہے تو کہیں مساجد میں اذان ہ...