حکومت، سیاست اور مذہب تینوں میں کافی گہرا تعلق ہے! تحریر :جاوید اختر بھارتی
*حکومت، سیاست اور مذہب * تینوں میں کافی گہرا تعلق ہے! - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - تحریر :جاوید اختر بھارتی (سابق سکریٹری یوپی بنکر یونین) نظام چلانے کے لئے ہر دور میں کسی نہ کسی کے سر ذمہ داری عائد رہی ہے چاہے گھر چلانا ہو یا نگر، چاہے مدارس چلانا ہو یا اسکول و کالج اسے چلانے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل عمل میں آتی ہے جو چند افراد پر مشتمل ہوتی ہے لیکن اس میں ایک شخص ایسا ہوتا ہے جسے سربراہی حاصل ہوتی ہے اور وہ سربراہ اپنی مجلس عاملہ کے سامنے بھی جوابدہ ہوتا ہے اور عوام کے سامنے بھی جوابدہ ہوتا ہے مجلس عاملہ کے لوگوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے سربراہ کی بات مانیں اور وقت پڑنے پر کارآمد مشورہ دیں ساتھ ہی یہ بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ عوام کے جذبات کی خود بھی قدر کریں اور عوام کے جذبات سے اپنے سربراہ کو بھی باخبر کریں اور چاہے کوئی بھی ادارہ ہو، کوئی بھی کمیٹی ہو اسے چلانے کے لئے دستور مرتب کئے جاتے ہیں اور اسی دستور کی روشنی میں فیصلے لیے جاتے ہیں اسی طرح ملک چلانے کے لیے بھی دستور بنائے جاتے ہی...