یوپی الیکشن: پھر لفظ سیکولر گونجنے لگا! تحریر: جاوید اختر بھارتی
یوپی الیکشن: پھر لفظ سیکولر گونجنے لگا! تحریر: جاوید اختر بھارتی javedbharti508@gmail.com اترپردیش میں اس وقت سبھی سیاسی پارٹیاں متحرک ہیں، جلوس نکال رہی ہیں، ریلیاں کررہی ہیں، عوامی میٹنگیں کرہی ہیں اور ایک دوسرے پر الزام عائد کررہی ہیں ساتھ ہی ساتھ سبھی پارٹیاں اپنی اپنی کامیابی کا دعویٰ بھی کررہی ہیں اور اتر پردیش کی موجودہ حکومت کو گھیر رہی ہیں ان پارٹیوں کے لیڈران جب اپنی پارٹی کی ریلی میں بھیڑ کو دیکھتے ہیں تو انہیں شائد یوں محسوس ہوتا ہے کہ ہم نے اقتدار کی باگ ڈور سنبھال لی، ہمیں وزارت مل گئی، ہمیں لال بتی کی کار مل گئی اور ہمیں سرکاری بنگلہ مل گیا مطلب اتنے جذباتی ہوجاتے ہیں کہ انہیں اس بات کا احساس ہی نہیں رہتا ہے کہ یہی بھیڑ دوسری سیاسی پارٹیوں کے پروگراموں میں اور رہتی ہے یعنی اسٹیج بدلتا ہے، جھنڈا بینر بدلتا ہے مگر سامعین وہی ہو تے ہیں عوام وہی ہوتی ہے اور اسی لئے ریلی کی بھیڑ کامیابی کی ضامن نہیں ہوا کرتی بلکہ وہی بھیڑ جس پارٹی کے حق میں ووٹ میں تبدیل ہوجائے تو وہی پارٹی کامیاب ہوتی ہے- آج اکثر سیاسی پارٹیا کہہ رہی ہیں کہ اترپردیش کی عوام بی جے پی حک...