بنکروں کی حقیقت اور بنکروں کی صنعت!! تحریر: جاوید اختر بھارتی
بنکروں کی حقیقت اور بنکروں کی صنعت!! javedbharti508@gmail.com تحریر: جاوید اختر بھارتی یوں تو بھارت میں بہت سی صنعتیں ہیں مگر کپڑا صنعت کی بات ہی کچھ اور ہے اور اسے ہر حال میں فروغ دینے کی ضرورت ہے واضح رہے کہ پہلے کپڑے کی بنائی کرنے والے کو بنکر کہاجاتا تھا اور اب بھی کہاجاتاہے مگر پہلے کی بنسبت اب کافی فرق آچکا ہے کل تک کپڑے کی تنائی بنائی سے وابستہ ایک مخصوص برادری تھی جسے انصاری برادری کے نام سے جانا جاتا تھا اور جانا جاتا ہے جسے کچھ شخصیات نے لعن و طعن کا شکار بھی بنایا اور اتنا ہی نہیں بلکہ تقریر و تحریر اور لغت کے ذریعے اس برادری کی دلآزاری بھی کی گئی آج بھلے ہی اسے تعلیم حاصل کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ ایک زمانہ ایسا تھا کہ اس برادری کو تعلیم سے محروم رکھنے کی بڑی بڑی سازشیں بھی رچی جاچکی ہیں یہ اللہ ہی بہتر جانتا ہے کہ آج بھی ان کی نیت صاف ہے یا نہیں- دوسری تبدیلی یہ آئی ہے کہ اب دیگر برادریاں بھی تنائی بنائی کا کام کرنے لگی ہیں یعنی جن لوگوں نے لغت میں معنیٰ لکھا کہ جولاہا یعنی کپڑا بننے والا،، آج ان کی نسلیں اور اولادیں بھی ...