میدان کربلا اور شہادت حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ! تحریر: جاوید اختر بھارتی
میدان کربلا اور شہادت حسین نانا کا کلمہ پڑھنے والوں نے نواسے کو شہید کیا! تحریر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جاوید اختر بھارتی javedbharti508@gmail.com سانحہ کربلا کبھی بھلایا نہیں جاسکتا ایک طرف نواسہ رسول امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا سر قلم کرکے اور آل رسول پر ظلم ڈھاکر دنیا میں دھاگ جمانے کا خواب دیکھنے والوں کا گروہ تھا، شریعت کو اپنی طبیعت کے مطابق ڈھالنے والوں کا گروہ تھا، جس نبی کا کلمہ پڑھتے تھے اسی نبی کے نواسے کے خون کے پیاسوں کا گروہ تھا اور اس گروہ میں ایسا چہرہ بھی موجود تھا کہ جس کا باپ نبی پاک کی طرف آنے والے تیروں کو اپنے سینوں پر روکا کرتا تھا اور میدان کربلا میں اسی باپ کا بیٹا ابن سعد حضرت امام حسین کے خون کا پیاسا تھا وہ دنیا کے لالچ میں اندھا ہوگیا، اسے حکومت اور عہدہ چاہئے تھا اس کی آنکھوں پر پٹی بندھ چکی تھی چنانچہ وہ حضرت امام حسین کے مقام و مرتبے سے منہ موڑ لیا تھا اور نواسہ رسول سے بغاوت کربیٹھا،، یزید کی یہ ظالمانہ حرکت صرف نواسہ رسول سے ہی نہیں بلکہ آل رسول سے بھی بغاوت ہے اور آل ابراہیم سے بھی بغاوت ہے- دوسری طرف سر کٹا کر اسلام کی حقانیت کا پرچم بل...