Posts

Showing posts from December, 2022

پاکیزہ معاشرے کے لئے صرف تقریر نہیں عمل کی ضرورت ہے! تحریر: جاوید اختر بھارتی

Image
پاکیزہ معاشرے کے لئے صرف تقریر نہیں عمل کی ضرورت ہے! تحریر: جاوید اختر بھارتی کتنا آسان ہے مشورہ دینا، کتنا آسان ہے بڑھتی ہوئی رسم و رواج پر گھڑیالی آنسو بہانا، کتنا آسان ہے جہیز کے مطالبے کو لعنت و ناسور بتانا، کتنا آسان ہے تقریریں کرنا اور کرانا، کتنا آسان ہے بیٹیوں کو زحمت نہیں رحمت بتانا  کتنا آسان ہے راتوں میں چودہ سو سال پہلے کے واقعات کو بیان کرنا، نبی کریم علیہ الصلوٰۃ والسلام کی حیات طیبہ پر روشنی ڈالنا، قرآن و احادیث بیان کرنا اور شائد اس سے بھی بہت آسان ہے دن کے اجالے میں ان تمام فرامین اور واقعات کی دھجیاں اڑانا-  ہاں یہ سچائی ہے آج کا مسلمان ساری حدوں کو پارکرتا جارہاہے شادی کے نام پر لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم ہے، بے حیائی اور برائی کا بازار گرم ہے، فضول خرچیوں کا زبردست ماحول ہے سجاوٹ، شامیانے اور پکوان کے نام پر پانی کی طرح دولت بہائی جارہی ہے قرض اور لون تک کا سہارا لیا جانے لگا لڑکی کے گھر ولیمہ نہیں تھا مگر آج لڑکی کے گھر پر ولیمہ اور طعام کے نام پر کمر توڑا جارہا ہے، قرض کے بوجھ تلے دبایا جارہا ہے اور تقریریں کرنے کرانے کا نہ جانے کیا مقصد ہے جب تقاریر کے اختتا...