Posts

Showing posts from January, 2023

اصلاح معاشرہ کی حقیقت بس تقریر و تحریر تک!! تحریر: جاوید اختر بھارتی

Image
( آئینہ سچائی کا) اصلاح معاشرہ کی حقیقت بس تقریر و تحریر تک!! تحریر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جاوید اختر بھارتی  لمبے لمبے مضامین، تقاریر، بیانات اور آپس میں بات چیت ہوتی ہے اس دوران کہا جاتا ہے کہ جہیز ناسور ہے، جہیز ایک بھیک ہے, جہیز لعنت ہے، جہیز کا مطالبہ کرنا بڑی بے شرمی اور بے غیرتی کا اظہار ہے لیکن معاملہ بڑھتا ہی جارہا ہے ایک طرف بحث کی جاتی ہے کہ شادیوں میں بارات کے ساتھ جانا ہی اصل شادی کی تقریب معلوم ہوتی ہے اور بغیر بارات کی شادی بھی کوئی شادی ہے،، دوسری طرف یہ بھی بحث ہوتی ہے کہ بارات میں سہرا پڑھنا ناجائز ہے تو دوسرا فریق کہتا ہے کہ جائز ہے،، اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ پہلے انڈا ہے یا مرغی،، یہ فیصلہ کیسے ہوگا اجتماعی طور پر فیصلہ کرنا انتہائی مشکل نظر آرہا ہے مگر انفرادی طور پر کچھ حد تک فیصلہ ہوسکتا ہے کہ ایک شخص خود مرغی خرید کر لائے اور جب اسے انڈا حاصل ہوتو کہے کہ میرے پاس تو پہلے مرغی آئی اور بعد میں انڈا آیا، کم از کم ایک شخص کا تو مسلہ حل ہوا مگر یہاں تو باغ کا باغ ہی کھٹا ہے کبھی کوئی یہ نہیں کہتا ہے کہ ارے سہرا تو بعد میں ہے پہلے یہ فیصلہ کرو کہ بارات جائز ہے کہ ناجائز ہے...