انساں کے قول و فعل میں بڑھتا ہوا تضاد! تحریر------------ جاوید اختر بھارتی
انساں کے قول و فعل میں بڑھتا ہوا تضاد! تحریر: جاوید اختر بھارتی یہ ضروری ہے کہ ہم حق بولیں، حق سنیں اور حق پر عمل کریں یہ خصوصیت سب میں ہونی چاہئے چاہے دین کی تبلیغ ہو، چاہے سیاسی و سماجی تحریک ہو، چاہے انفرادی و اجتماعی گفت و شنید ہو اور چاہے مختلف تقاریب ہو ہر حال میں سچائی پر قائم رہنا لازمی ہے اور اسی سے عوامی اعتماد و مقبولیت حاصل ہوسکتی ہے اور جب عوامی اعتماد حاصل ہوگا تو مشن کو تقویت حاصل ہوگی اور منزل مقصود بھی حاصل ہوگی اس کے برعکس راستہ اختیار کرنے سے بدنامی بھی ہوگی اور ناکامی بھی ہوگی کام میں مصروف رہنا نہ تو کامیابی ہے اور نہ ہی منزل ہے بلکہ یہ مراحل ہیں اور کوشش ہے ہاں ہدف کو پورا کرلینا کامیابی ہے اس لئے کہ ہدف ایک مقصد ہوتا ہے، ایک منزل ہوتی ہے آج سیاستدانوں کو لوگ ووٹ تو دیتے ہیں مگر ان کا ادب و احترام نہیں کرتے کیونکہ آج کے سیاستدان جھوٹ کا پلندہ اپنے کاندھے پر لئے رہتے ہیں، لوکل مسائل پر آپسی پنچایت پر اب لوگ یقین نہیں رکھتے کیونکہ آج کے دور میں پنچایت میں بھی منہ دیکھ کر بات ہونے لگی ہے، آج کے دور میں عوامی مسائل پر مبنی تحریکوں سے بھی لوگ گھبراتے ہیں کیونکہ وہاں بھ...