Posts

Showing posts from September, 2023

تعلیم گاہ کو نفرت سے بچانا ضروری! تحریر: جاوید اختر بھارتی

Image
تعلیم گاہ کو نفرت سے بچانا ضروری! تحریر: جاوید اختر بھارتی  javedbharti508@gmail.com ہمارا ملک بھارت ایک طرف چاند پر کمندیں ڈال رہا ہے پوری دنیا بھارت کی تعریف کرنے کے لئے اور بھارت کو مبارکباد پیش کرنے کے لئے مجبور ہے خود ہندوستان میں لوگ ذات برادری و مذہب سے اوپر اٹھ کر قومی تہوار کے انداز میں خوشیاں منا رہے ہیں اور ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کررہے ہیں لیکن ملک میں ایسے شرپسند عناصر بھی ہیں جن کو یہ سب کچھ آسانی سے ہضم نہیں ہوتا وہ دن رات مذہبی منافرت کی آگ میں جلتے بھنتے رہتے ہیں وہ کبھی انسانیت کی بنیاد پر نہ سوچتے ہیں اور نہ ہی انسانیت کے فروغ کے لئے دو قدم چلتے ہیں ان کی آنکھوں پر ہندو مسلم کی عینک چڑھی رہتی اور اسی نفرت و تعصب کی دین ہے کہ کب کہاں کس کا دماغ خراب ہو جائے گا اور انسانیت کی دھجیاں اڑانے میں مصروف ہو جائے گا نفرت کا اظہار کرنا شروع کردے گا،، کبھی اذان پر اعتراض تو کبھی نماز پر اعتراض، کبھی مساجد نشانے پر تو کبھی مدارس نشانے پر ، کبھی مذہبی کانفرنس و سمیلن کے نام پر نفرت انگیزی تو کبھی جلوس نکال کر مسلمانوں کے خلاف نعرے بازی تنگ آکر مسلمان اپنا دفاع بھی کرے تو جر...

سچا دوست ہوتا ہے اللہ کی نعمت! تحریر: جاوید اختر بھارتی

Image
سچا دوست بھی ہوتا ہے اللہ کی نعمت! تحریر جاوید اختر بھارتی javedbharti508@gmail.com آج ہر کوئی چاہتاہے ہے کہ ایک ایسا ساتھی ملے ایسا دوست ملے جو دکھ سکھ میں شریک رہے، ہر کام میں ہاتھ بٹائے لیکن کوئی یہ نہیں سوچتا کہ میں خود فلاں کا ساتھ پکڑوں اور اس کے دکھ سکھ میں شریک رہوں اس کی آواز میں آواز ملاؤں اس کے مسائل کو حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کروں اور اس کے چہرے پر جو لکیریں ابھریں اس سے میں اس کے حالات کا اندازہ لگالوں یاد رکھیں ساتھی اور دوست میں فرق ہوتا ہے، دوستی اور ٹائم پاس میں فرق ہوتا ہے ،، ساتھی سے مراد ساتھ ہے اور ساتھ کبھی بھی ہوسکتا ہے اور کسی سے بھی ہوسکتا ہے سفر کے دوران ساتھ ہوجاتاہے ،بھیڑ بھاڑ کے دوران ساتھ ہوجاتاہے لیکن وہ ساتھ مستقل مزاجی پر مشتمل نہیں ہوتا بس ایک دوسرے نے نام پتہ معلوم کیا، ذات برادری معلوم کیا کیا کام کرتے ہو کہاں جارہے ہو کس کے وہاں جارہے ہو کس کام سے جارہے ہو کبھی کبھی دوران گفتگو ہی اسٹیشن بھی آجاتا ہے اور دو چار میں سے ایک اتر بھی جاتا ہے اور ایسے ساتھ میں لوگ اکثر وبیشتر جھوٹ بھی بولا کرتے ہیں اپنی بڑائی بھی بیان کیا کرتے ہیں اسی کو ساتھی کہتے ہیں ج...