عربوں کے جھرمٹ میں مسلمانوں کی نسل کشی!تحریر:جاوید اختر بھارتی
عربوں کے جھرمٹ میں مسلمانوں کی نسل کشی! تحریر:جاوید اختر بھارتی javedbharti508@gmail.com غزہ کا دن و رات صرف سخت نہیں بلکہ بھیانک ہے، اہلِ فلسطین پر اس وقت اسرائیل اب تک کی سب سے بڑی بمباری کررہا ہے، غزہ آگ کی لپٹوں میں ہے، لاشیں ہی لاشیں بکھرتی جارہی ہیں، دوسری طرف نام نہاد مسلم ممالک کے حکمران امریکا و برطانیہ کے کوٹھے پر اپنا ضمیر و جسم بیچ رہے ہیں، فلسطین پر جو ظلم ہورہا ہے اس کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا ہے، نیند اور حواس کو بےقابو کرنے والی صورتحال ہے اس وقت غزہ میں کھلے عام اور تاریخ کا بھیانک ترین قتلِ عام ہورہا ہے،، آجکل فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیل جو ظلم و بربریت کا پہاڑ توڑ رہا ہے اور ننھے ننھے بچوں کو بم و بارود کا نشانہ بنا رہا ہے مساجد کو مسمار کررہا ہے ایک طریقے سے یہ کہا جاسکتا ہے اسرائیل جیسا ظالم اور بدبخت ملک فلسطین میں مسلمانوں کی نسل کشی کررہا ہے اور جب کوئی بچہ بوڑھا جوان ہوائی حملوں کا نشانہ بنتا ہے تو یہ اسرائیلی خوشیاں مناتے ہیں گویا سسکتی بلکتی ہوئی انسانیت پر اسرائیلی درندے رقص کرتے ہیں یقیناً اسرائیل ایک مکار نمک حرام ...