بیٹیاں شہزادی ہوتی ہیں لیکن صرف اپنی اپنی!! تحریر....... ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جاوید اختر بھارتی
بیٹیاں شہزادی ہوتی ہیں لیکن صرف اپنی اپنی!! تحریر:جاوید اختر بھارتی javedbharti508@gmail.com یوں تو سوشل میڈیا پر خوب تذکرہ کیا جاتا ہے کہ بیٹی رحمت ہوتی ہے ، بیٹی باپ کی لاٹھی ہوتی ہے ، بیٹی ماں کے گلے کا ہار ہوتی ہے ، بیٹی باپ کے سر کی پگڑی ہوتی ہے ، گھر و آنگن کا اجالا ہوتی ہے آنکھوں کا تارا ہوتی ہے ،مگر یہ ساری کہاوت محاورے محدود ہیں یعنی بیٹی کے اندر جتنی بھی خصوصیات ہیں وہ صرف اپنی بیٹی میں نظر آتی ہیں دوسرے کے بیٹی میں نظر نہیں آتی ،، بہت ساری چیزیں ایسی ہیں جو آج بھی مسلم اور غیر مسلم دونوں میں دیکھی جاتی ہیں لیکن ہمیں غیروں سے شکوہ نہیں ہمیں تو اپنوں سے مطلب ہے ،، اسلام کے اندر مساوات ہے مگر مسلمانوں میں نہیں ، اسلام میں اونچ نیچ ، بھید بھاؤ ، چھوا چھوت نہیں لیکن مسلمانوں میں ہے ، اسلام میں خرافات نہیں لیکن مسلمانوں میں ہے ، اسلام میں آتش بازیاں نہیں لیکن مسلمانوں میں ہے، اسلام میں بارات نہیں لیکن مسلمانوں میں ہے ، اسلام میں لڑکی کے باپ کے گھر ولیمہ نہیں لیکن مسلمانوں میں ہے ، اسلام میں بیوہ کی عزت ہے مگر مسلمانوں میں نہیں، اسلام میں غریبوں کی عزت ہے مگر مسلمانوں میں ن...