آہ!حافظ غلام رسول رضوی,, ایک خود دار و معتبر صحافی دنیا سے چل بسا!! تحریر...... ۔ جاوید اختر بھارتی
آہ! حافظ غلام رسول رضوی ایک خود دار و معتبر صحافی دنیا سے چل بسا! تحریر: جاوید اختر بھارتی موت اس کی ہے جس کا زمانہ کرے افسوس ،، یوں تو دنیا میں سبھی آئے ہیں مرنے کے لئے ،، موت ایک ایسی حقیقت ہے کہ جسے دنیا کا کوئی مذہب ، کوئی سماج، کوئی طبقہ جھٹلا نہیں سکتا سب کا اتفاق ہے کہ کل نفس ذائقہ الموت کے تحت ہر نفس کو موت کا سامنا کرنا ہے ہر ذی روح کو موت کا مزا چکھنا ہے،، اور یہ بھی حقیقت ہے کہ موت واقع ہونے پر متعلقین میت کو غم ہوتاہے لیکن اس دنیا میں کچھ ایسی شخصیتیں بھی ابھرتی ہیں کہ جن کی موت پر اجتماعی رنج وغم ہوتا ہے اور پوری آبادی سوگوار ہوجاتی ہے مرنے والا جس شعبے سے منسلک ہوتا ہے وہ پورا شعبہ غمزدہ ہوجاتاہے گذشتہ دنوں ایسی ہی دنیائے صحافت کی ایک مایہ ناز شخصیت حافظ غلام رسول رضوی صاحب کا انتقال ہوا جہاں ایک طرف ریشمی نگری مبارکپور کی فضا رنج وغم میں ڈوب گئی تو محمدآباد گوہنہ، خیرآباد ، بھیرہ ولیدپور، چریا کوٹ وغیرہ کل ملاکر دیکھا جائے تو اعظم گڑھ اور مئو ناتھ بھنجن دونوں ضلع میں غم لہر دوڑ گئی وہیں شعبہء صحافت میں بھی سناٹا چھا گیا مرحوم غلام رسول رضوی صاحب کا شمار ...