دلت مسلم ریزرویشن اور کانگریس!! تحریر: جاوید اختر بھارتی
دلت مسلم ، ریزرویشن اور کانگریس!!! تحریر:جاوید اختر بھارتی javedbharti508@gmail.com 1947 میں وطن آزاد ہوا اور 1950 میں آئین کا نفاذ ہوا اور 1952 میں پہلا الیکشن ہوا اور اس وقت اٹھارہویں پارلیمنٹ چل رہی ہے 1947 سے لے کر اب تک سب سے زیادہ کانگریس نے ملک میں حکومت کی ہے اور کانگریس کی یہ خاصیت رہی ہے اور ہے کہ جب وہ اقتدار سے باہر ہوتی ہے تو اس کا رنگ کچھ اور ہوتا ہے اور جب اقتدار میں ہوتی ہے تو اس کا رنگ کچھ اور ہوتا ہے یعنی ہاتھی کے دانت کھانے کے اور دیکھانے کے اور اسی راہ پر کانگریس چلتی رہی ہے آج اگر کانگریس پارٹی آرایس ایس کی مخالفت کررہی ہے تو یہ بھی نہیں بھولنا چاہئے کہ کانگریس نے ہی آر ایس ایس کی پرورش بھی کی ہے بابری مسجد اور رام مندر کا معاملہ اور مسلہ کانگریس کی دین ہے انگنت بار ملک میں فرقہ وارانہ فسادات کی لہر چلی ، قتل وغارت گری ہوئی ، صنعت و معیشت کی بربادی ہوئی اور پھر مذہبی بنیاد پر ناانصافی ہوئی یہ بھی کانگریس کی دین ہے جب منڈل کمیشن کی سفارشات کے نفاذ کے نتیجے میں وی پی سنگھ کی حکومت سے بی جے پی نے حمایت واپس لی تھی تو پارلیمنٹ میں بحث کے دوران اٹل بہاری واجپئی نے ...