ذرا سینے پر ہاتھ رکھ کر غور کریں!! تحریر: جاوید اختر بھارتی
ذرا سینے پر ہاتھ رکھ کر غور کریں!! تحریر: جاوید اختر بھارتی javedbharti508@gmail.com جتنی چاہیں جذباتی تقریریں کرلیں ، کانفرنسیں کرلیں، آج وقف کی جائیداد کی اہمیت وفضیلت بیان کرلیں ، سوشل میڈیا پر لائک و کمنٹ کے ساتھ شیئر کرلیں اور ای میل کرلیں مگر ایک سچائی یہ بھی ہے کہ راستہ تو ہم نے ہی دیکھایا ہے- وقف کی ہوئی اراضیات کو غریبوں میں تقسیم کر دیا جاتا تو اج ایسی بدترین صورتحال سامنے ہرگز نہ اتی اور مسلمانوں کا موقف مستحکم ہو جاتا۔۔۔۔۔۔بے دینی، پسماندگی ، غریبی، بیروزگاری اور جہالت کی وجہ سے بھی مسلم طبقہ مسائل سے دو چار ہے۔۔۔۔ طرفہ تماشہ یہ ہے کہ بعض مسلم قائدین نے اوقاف کی اراضی پر اپنے قبضے جمائے ہوئے ہیں اور بعض نے ان املاک کو غیر مسلم سیاست دانوں کو حقیر سیاسی مفادات کی بناء پر کوڑیوں کے دام فروخت کر دیا ہے۔ بھارت میں ریلوے کے بعد سب سے زیادہ پراپرٹی وقف کی ہے اور یہ مسلمانوں کی ہے اور دعویٰ کیا جاتا ہے کہ اس سے ہم بیواؤں کو پینشن دیں گے مدارس ، اسکول و کالج اور یونیورسٹیاں قائم کریں گے ،قبرستانوں کو سدھاریں گے ، اسپتالوں کی تعمیر کریں گے اور غریبوں کا مفت می...