نیا و قف قانون: اب ہم کیا کریں اور کیا نہ کریں؟ تحریر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جاوید اختر بھارتی
نیا و قف قانون: اب ہم کیا کریں اور کیا نہ کریں؟ تحریر: جاوید اختر بھارتی javedbharti508@gmail.com لمبے عرصے سے یہ مسلہ زیر بحث تھا کہ حکومت وقف ترمیمی بل پیش کرے گی یعنی وقف کا جو قانون ہے اس میں تبدیلی کرے گی ، وقف املاک کی جو حیثیت ہے اس میں ردوبدل ہوگا نتیجہ یہ ہوا کہ جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی بھی وجود میں آئی خوب میٹنگیں ہوئیں اس کمیٹی میں بھی ایک دوسرے پر الزام تراشیاں ہوتی رہیں پھر وہ دن بھی آیا کہ حکومت نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں وقف ترمیمی بل پیش کیا مخالفت اور حمایت میں زوردار بحث ہوئی تمام بحث و مباحثے کے بعد وقف ترمیمی بل پاس ہوگئی اور صدر جمہوریہ نے دستخط بھی کردیا ،، اب یہ بات ذہن نشین ہونا چاہئے کہ وقف بل،، اب بل نہیں بلکہ قانون بن گیا ،، بحث کے دوران بہت کچھ باتیں تلخ بھی رہیں ، خوش کن بھی رہیں ، روشن مستقبل کے خواب بھی دکھائے گئے ، غریبوں ، یتیموں اور مسکینوں کا ذکر بھی ہوا ، بے سہاروں کو سہارا دینے کی بات کہی گئی ، کمزوروں کو طاقتور بنانے کی بات کہی گئی ، غریبوں کو بسانے کی بات کہی گئی اور مسلم خواتین کا بھی خوب تذکرہ کیا گیا ،، تمام طرح کے عہد اور وعدوں کے بعد سوا...