بتاؤ ائے مسلم حکمرانوں تمہارے پاس کیا جواب ہوگا ؟تحریر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جاوید اختر بھارتی
بتاؤ ائے مسلم حکمرانوں تمہارے پاس کیا جواب ہوگا ؟ تحریر: جاوید بھارتی javedbharti508@gmail.com یہ صد فیصد درست ہے کہ اس روئے زمین پر دنیا کا سب سے بدترین دہشت گرد اسرائیل ہے جو اسلام کا دشمن ہے ، تعلیمات اسلام کا دشمن ہے اور کلمہ حق لا الہ الا اللہ محمد الرسول اللہ کا اقرار کرنے والوں کا دشمن ہے ،، انبیاء ورسل کی سرزمین پر دوسال سے مسلسل درندگی کررہا ہے ، حیوانیت کا ننگا ناچ ناچ رہا ہے ، انسانیت کو پامال کررہاہے جس کے نتیجے میں غزہ کی نصف آبادی موت کے گھاٹ اترچکی ہے جام شہادت نوش کرچکی ہے۔ آخر اسرائیل کے پاس اتنی طاقت کہاں سے آئی ،، کوئی کہتاہے کہ امریکہ سے، برطانیہ سے ، جرمنی سے،، ہاں ان ممالک سے اسرائیل کو طاقت ملی یہ ممالک مسلمانوں کو دنیا سے مٹانے کے مقصد و نظرئیے سے اسرائیل کے ساتھ ہیں اور وہ اسرائیل کی مدد کرتے ہیں اور مدد اشیائے خوردونوش کی شکل میں نہیں ، دعا اور وظیفے کی شکل میں نہیں ، لفاظی پر مبنی بیان بازی کی شکل میں نہیں بلکہ بم و بارود کی شکل میں ، اسلحہ اور ہتھیار کی شکل میں ، پیٹرول و ڈیزل کی شکل میں ، جہاز و ہیلی کاپٹر کی شکل میں مدد کررہے ہیں لیکن ان س...