
بین المذاہب اتحاد سے پہلے بین المسالک اتحاد کی ضرورت - - - - - - - - - - - جاوید اختر بھارتی رابطہ 8299579972 ............................ قارئین کرام! یوں تو ہر شخص کی بالخصوص ہر مسلمان کی زبان پر ہے کہ اتحاد ہونا چاہیے یعنی کسی نہ کسی سطح پر مسلمانوں کا ایک پلیٹ فارم ایسا ہو جہاں یہ سر جوڑ کر بیٹھیں لیکن کون آواز اٹھائے کس بنیاد پر آواز اٹھائے کیسا لائحۂ عمل مرتب کرے اور اپنے ساتھ کس کس کو معاون بنائے یہ فیصلہ کرنا بہت مشکل ہے اس لیے کہ عوام کی طرف سے بہت جلد الزامات بھی عائد کردیئے جاتے ہیں جس سے گہری ٹھیس پہنچتی ہے آج چاہے بین الاقوامی سطح پر دیکھا جائے یا قومی سطح پر مسلمان منتشر ہی نظر آتا ہے اور اس کی پہچان دینی، مسلکی، سیاسی اور سماجی اعتبار سے مٹتی جارہی ہے اور یہ صد فیصد حقیقت ہے کہ جو قوم اپنے اسلاف کو بھلا دے، اپنی تاریخ ک...