لاک ڈاؤن کی مار، غریب بنکر مزدور بھکمری کا شکار،پرسان حال کوئی نہیں! تحریر :جاوید اختر بھارتی
لاک ڈاؤن کی مار ، بنکر مزدور بھکمری کا شکار، پرسان حال کوئی نہیں ! تحریر :جاوید اختر بھارتی (سابق سکریٹری یوپی بنکر یونین javedbharti508@gmail.com آج بہت سے موضوعات پر مضامین لکھے جارہے ہیں، اخبارات میں شائع ہورہے ہیں، پڑھے جارہے ہیں لیکن یہ ایک ایسا مضمون ہے جو روزی روٹی سے متعلق ہے، ذریعہ معاش سے متعلق ہے، جس کا سیدھا تعلق پیٹ سے ہے، کنبے کی کفالت سے ہے، بوڑھے ماں باپ کی خدمت سے ہے، بچوں کی تعلیم و تربیت سے ہے اور آج سب کچھ خطرے میں ہے تو ناچیز نے ضرورت محسوس کی کہ حالات حاضرہ پر مبنی غریب محنت کش مزدور بنکروں احوال سے بھی زمانے کو روشناس کرایا جائے یہ پوری طرح واضح رہے کہ بنکروں نے بھی اپنے حقوق کے لئے آواز بلند کرنا شروع کردیا تھا لیکن کرونا وائرس کی وجہ سے بنکروں نے بجلی مسائل پر مبنی تحریک کو جون تک ملتوی کردیا ہے لیکن موجودہ حالات میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے غریبوں اور محنت کش مزدور بنکروں کے سامنے بھوک کا مسئلہ پیدا ہورہا ہے ہم مانتے ہیں کہ حکومت و انتظامیہ نے جہاں لاک ڈاؤن کیا ہے وہیں عوام کے لئے بہت ساری سہولیات کا انتظام بھی کیا ہے لیکن اس سہولیات کا فائدہ اصل...