ملازمت سے سیاست تک سابق وزیر احمد حسن کا دامن بے داغ!ان کے انتقال پر جاوید بھارتی کا اظہار تعزیت


ملازمت سے سیاست تک سابق وزیر احمد حسن کا دامن بے داغ! ان کے انتقال پر جاوید بھارتی کا اظہار تعزیت

لکھنئو 19 فروری/ سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر سابق ریاست اترپردیش کے سابق وزیر احمد حسن صاحب کا انتقال در حقیقت بنکروں کے مسیحا کا انتقال ہوا ہے ملازمت سے لے کر سیاست کے میدان تک ان کا دامن بے داغ تھا آج تک ان کے اوپر کوئی الزام نہیں لگا ان کی شخصیت بنکروں کے لئے مایہ ناز تھی باعث صد فخر افتخار تھی بنکر یونین کے سابق سکریٹری جاوید اختر بھارتی نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ مرحوم احمد حسن صاحب ہمیشہ بنکروں کے فلاح و بہبود کے لئے فکر مند رہتے تھے اور 2006 میں اترپردیش کے بنکروں کے لئے جو بجلی کا فلیٹ ریٹ ہوا اور پاس بک جاری کیا گیا یہ مخصوص سہولت بھی احمد حسن صاحب کی ہی دین تھی وہ زیادہ بیان بازی سے پرہیز کرتے تھے اور عملی اقدامات میں یقین رکھتے تھے ان کے انتقال سے بنکر طبقہ ایک قدآور رہنما سے محروم ہوگیا بنکروں کی ایک آواز ہمیشہ کے لئے خاموش ہوگئی مرحوم احمد حسن کی شخصیت ایسی تھی ایماندار سیاسی رہنماؤں میں ان کا شمار ہوتا تھا ہر شخص ان کا احترام کرتا تھا مگر یہ بات بھی قابل افسوس ہے کہ ان کو خود اپنے سماج کے لوگوں سے وہ پیار نہیں ملا جس کے وہ حقدار تھے مگر پھر بھی ان کی زبان پر کبھی بنکر سماج کے تئیں ناراضگی نہیں دیکھی گئی ان کی زندگی آج کے سیاسی رہنماؤں کے لئے سبق آموز ہے وہ سروس میں بھی کامیاب رہے اور سیاست میں بھی کامیاب رہے لیکن قانون قدرت کے مطابق جو دنیا میں آیا ہے اسے ایک دن سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر جانا ہے یعنی جو پیدا ہوا ہے اسے موت کا سامنا کرنا ہی کرنا ہے اور اسی قانون قدرت کے اصول کے مطابق احمد حسن صاحب نے بھی داعی اجل کو لبیک کہا اور دار فانی سے کوچ کرگئے- 
احمد حسن صاحب نے پولیس محکمہ میں بھی آئی جی تک کے عہدے پر فائز رہے اور سیاست میں بھی قدم رکھا تو وزارت تک پہنچے یعنی سروس میں بھی بلند مقام اور سیاست میں بھی بلند مقام حاصل کیا ان کی خوش اخلاقی، خوشگوار مزاجی، سماج کی فکر اور خندہ پیشانی کے ساتھ لوگوں سے ملنا جلنا کبھی بھلایا نہیں جاسکتا 
جاوید اختر بھارتی نے اترپردیش اور پورے ملک کے بنکروں سے اپیل کی ہے کہ سابق وزیر مرحوم احمد حسن صاحب کی یاد میں تعزیتی اجلاس اپنے اپنے علاقوں میں منعقد کریں، ان کی حیات و خدمات کا تذکرہ کریں اور ان کے لئے دعائے مغفرت کریں- 
               ++++++++++++++++++++++++  
جاوید اختر بھارتی سابق سکریٹری یو پی بنکر یونین محمدآباد گوہنہ ضلع مئو یو پی ( کیمپ آفس لکھنئو) 

Comments

Popular posts from this blog

شیخ الحدیث علامہ محمد سلیمان شمسی رحمۃ اللہ علیہ ایک مایہ ناز ہستی! تحریر* جاوید اختر بھارتی

حج عبادت بھی، رکن اسلام بھی، اور پیغام اتحاد و مساوات بھی!!! تحریر: جاوید اختر بھارتی

ضمیر کا دخل بہت بڑی چیز ہے تحریر! جاوید:اختر بھارتی