سیاسی پارٹیوں نے انتخابی منشور میں بنکروں کو نظر انداز کیا! جاوید بھارتی
سیاسی پارٹیوں نے انتخابی منشور میں بنکروں کو نظر انداز کیا! جاوید بھارتی
محمدآباد گوہنہ( مئو) 6 مارچ اترپردیش میں جہاں انتخابی سرگرمیاں اختتام کی طرف وہیں اب آخری مرحلے کی پولنگ آج 7 مارچ کو ہونا ہے جہاں ایک طرف سبھی پارٹیاں اپنی اپنی جیت کا دعویٰ کررہی ہیں وہیں یوپی بنکر یونین کے سابق سکریٹری جاوید اختر بھارتی نے ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی پارٹیوں نے ٹکٹ کی تقسیم میں بھی بنکروں کے ساتھ ناانصافی کی ہے اور انتخابی تشہیر کے دوران بھی بنکروں کو مایوس کیا ہے یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت نے پہلے ہی بنکروں کے فلیٹ ریٹ والی سہولت چھین کر اور دوسال سے پینڈنگ میں رکھ کر بنکروں کو قرضدار بنادیاہے اور اب بھی بنکروں کے مسائل پر خاموشی اختیار کرکے اس بات کا ثبوت دیا ہے کہ نہ تو بی جے پی کو بنکروں کی فکر ہے نہ تو بی جے پی حکومت کو بنکروں کے مسائل سے کوئی دلچسپی ہے انہوں نے کہا کہ بنکروں کے ساتھ دھوکا بازی کا خمیازہ ہرحال میں بی جے پی کو بھگتنا پڑے گا
جاوید اختر بھارتی نے کہا کہ آخر سیاسی پارٹیاں جب اسٹیج سے بنکروں کے ساتھ ہمدردی کی بات کررہی ہیں تو پھر انتخابی منشور میں بنکروں کا ذکر کیوں نہیں کیا گیا جبکہ کسانوں کے لئے بہت ساری سہولیات فراہم کرنے کا وعدہ اور تذکرہ کیا گیا ہے جبکہ تمام سیاسی پارٹیوں میں سماجوادی پارٹی کا تو وجود تک بنکروں کے بل بوتے پر بچا ہے اس کے باوجود بھی جہاں دیگر پارٹیوں نے انتخابی منشور میں بنکروں کو نظر انداز کیا ہے وہیں سماجوادی پارٹی نے بھی اپنے انتخابی منشور میں بنکروں کے بارے میں کوئی ذکر نہ کرکے یہ تاثر دیا ہے کہ بنکر طبقہ سماجوادی پارٹی کا بندھوا مزدور ہے بنکروں کا ووٹ ہماری جاگیر ہے انہوں نے کہا کہ یہ بھی کتنے افسوس کی بات ہے کہ پارٹیاں مختلف سیل قائم کرتی ہیں مگر بنکر سیل قائم نہیں کرتیں اور اسی وجہ سے انتخابی منشور میں بنکروں کا ذکر نہیں کرتیں جاوید بھارتی نے کہا کہ کچھ پارٹیاں تو اتنی مکاری سے کام لیتی ہیں کہ ضلع وتحصیل سطح پر بنکر سیل کا کسی کو صدر بنادیتی ہیں اور ریاستی و مرکزی سطح پر کوئی ذمہ دار ہی نہیں ہے تو ضلع و تحصیل سطح کے صدر اپنی بات اپنا مسلہ کس کے سامنے رکھیں گے ایسی پالیسی کو بدنیتی نہیں تو اور کیا کہا جائے گا
انہوں نے کہا کہ بنکر طبقہ کھل کر سماجوادی پارٹی کو ووٹ دیتا چلا آرہا ہے پھر بھی دوسری پارٹیوں کی طرح سماجوادی پارٹی نے بھی اپنے منشور میں بنکروں کو نظر انداز کردیا اب ایسی صورت میں تو تمام پارٹیوں اور بی جے پی میں کوئی فرق نہیں ہے
جاوید اختر بھارتی نے کہا کہ بی جے پی سے تو پورے اترپردیش کا بنکر ناراض ہے کیونکہ یوگی آدتیہ کی حکومت نے دسمبر 2019 سے اب تک دو مرتبہ بنکروں کے ساتھ دھوکا بازی کی ہے جس کی وجہ سے غریب مزدور چھوٹے بنکروں کے مسائل انتہائی سنگین ہوچکے ہیں اور کاروباری حالت دم توڑتی جارہی ہے اور اس میں بنکروں کا بھی قصور ہے جب الیکشن آتا ہے تو بنکر خاندان اور پڑوس میں سب سیاسی لیڈر ہوجاتے ہیں اور جب کوئی آفت آتی ہے تو ایک بھی بنکروں کے لیڈر نظر نہیں آتے
+++++++++++++++++++++++++++
جاوید اختر بھارتی سابق سکریٹری یو پی بنکر یونین محمدآباد گوہنہ ضلع مئو یو پی
Comments
Post a Comment