نماز تراویح کے تقدس کو بچانا ضروری ہے! تحریر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جاوید اختر بھارتی
نماز تراویح کے تقدس کو بچانا ضروری ہے! تحریر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جاوید اختر بھارتی javedbharti508@gmail.com کیااب ہر چیز کو اپنے من پسند اور اپنی خواہش کے مطابق انجام دیا جائے گا شادی کارڈ میں نکاح مسنون لکھ کر اعلان کردیا جاتا ہے کہ ایک بابرکت تقریب یعنی سنت کا اہتمام ہوگا اور انعقاد ہوگا مگر اسی کی آڑ میں بارات، کہیں ناچ گانا تو دیگر مختلف قسم کے بیہودہ سے بیہودہ رسم ایجاد ہو گئیں کل ملا کر مطلب دیکھا جائے تو فرمان نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے کہ نکاح اتنا آسان کرو کہ زنا مشکل ہوجائے مگر امت نے اسے تقریر و تحریر تک محدود کردیا اور عمل سے منہ موڑ لیا نتیجہ یہ ہوا کہ نکاح، شادی بیاہ دن پر دن مشکل سے مشکل ہوتا چلا جارہا ہے یہاں تک کہ غیر بھی اب ہمارا مزاق اڑانے لگے ہیں لیکن ہم ہیں کہ نام و نمود و نمائش اور شہرت کے پیچھے بھاگ رہے ہیں اور اسی کو اپنی کامیابی اور عزت سمجھتے ہیں- «قربانی کے موقع پر» عید الاضحی کا چاند نظر آگیا مالک نصاب کے لئے قربانی واجب ہے بیشک قربانی واجب ہے لیکن اس میں رعا کی گنجائش نہیں ہے، نمائش کی گن...