توہین رسالت اللہ کو بھی گوارا نہیں! تحریر: جاویداختربھارتی
توہین رسالت اللہ کو بھی گوارا نہیں! تحریر: جاوید اختر بھارتی javedbharti508@gmail.com نبی کریم کی ذات سب سے افضل ہے، آپ خاتم النبیین ہیں، آپ شفیع المذنبین ہیں، آپ رحمۃ اللعالمین ہیں اور تخلیق کائنات کا سہرا بھی آپ ہی کے سر ہے اللہ تعالیٰ نے آپ کو کائنات کے ذرے ذرے کے لئے نبی بنایا ہر مخلوق کے لیے آپ کو نبی بنایا آپ کی زندگی کا ایک ایک لمحہ عالم انسانیت کے لئے راہ نجات ہے، آپ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا دونوں جہاں میں کامیابی کی ضمانت ہے،، آپ پر اللہ تبارک و تعالیٰ نے نبوت کا سلسلہ ختم فرمایا، آپ کو پوری دنیا کے لئے رحمت بنایا آپ نے دعوت و تبلیغ کو اس طرح انجام دیا کہ پوری دنیا میں اسلام کا بول بالا ہوگیا خود اللہ تبارک و تعالیٰ نے فرمایا کہ اے میرے محبوب تم نے دین کو مکمل کردیا،، اور قرآن مجید اعلان کررہا ہے کہ بیشک اللہ کے نزدیک سب سے پسندیدہ دین دینِ اسلام ہے اور یہ ہر شخص کو یاد رکھنا چاہیے کہ نبی سے سچی محبت ہی کا نام ایمان ہے جو آپ سے محبت نہ کرے تو اس کا ایمان مکمل نہیں ہے آج جو لوگ مذہب اسلام اور پیغمبر اسلام سے نفرت اور بغض میں اندھے ہو کر رسول کی شان میں گستاخی کررہے ہیں ...