اشرفیہ لائیبریری کے زیر اہتمام تین روزہ جشن عیدمیلاد النبی و جلوس محمدی اختتام پذیر
اشرفیہ لائیبریری کے زیر اہتمام تین روزہ جشن عیدمیلاد النبی و جلوس محمدی اختتام پذیر!
محمدآباد گوہنہ( مئو )
اشرفیہ لائیبریری کے زیر اہتمام تین روزہ جشن عیدمیلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تقریبات اختتام پذیر ہوئی امنڈتے ہوئے سیلاب کی طرح فرزندان اسلام نے شرکت کی واضح رہے کہ حسب روایات امسال بھی مقامی قصبہ کی مشہور اشرفیہ لائیبریری کے زیر اہتمام جشن عیدمیلاد النبی و جلوس محمدی، جلسہ سیرت النبی و محفل نعت رسول اور صلاۃ و سلام کی بزم کا انعقاد کیا گیا دس ربیع الاول کو مدرسہ فیض العلوم کے صحن میں عظیم الشان جلسے کا انعقاد ہوا جس میں مقامی و بیرونی علماء کرام و شعراء عظام نے شرکت کی مولانا مسیح الدین گونڈوی اور مولانا امتیاز احمد برکاتی مرادآبادی نے انتہائی پرمغز خطاب کرتے ہوئے نبی پاک کی حیات طیبہ کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی اور مسلمانوں سے نبی کریم کی سنتوں پر عمل پیرا ہونے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ طریقہ مصطفیٰ کو چھوڑنا وجہ بربادی ہے اور محمد کی محبت دین حق کی شرط اول ہے اور اس میں خامی ہوتو سب کچھ نامکمل ہے مولانا محمد امجد علی قادری نے جلسے کی سرپرستی اور مولانا زبیر القادری نے صدارت کرتے ہوئے کہا کہ آمد رسول سے قبل دنیا میں ظلمت کا بول بالا تھا انسانیت دم توڑ رہی تھی ہر طرف برائیاں تھیں مگر رسول پاک نے ایسی تعلیم دی اور دنیا کے سامنے ایسا عظیم الشان اخلاق و کردار پیش کیا کہ پوری دنیا منور ہو گئ
جلسے میں زین العابدین کانپوری، ماسٹر محمد ایمن اور مولانا عبد الرب نے بارگاہ رسالت میں نعت پاک پڑھی بعد نماز عشاء تلاوتِ قرآن سے جلسے کا آغاز ہوا اور رات تین بجے تک نعرہ تکبیر و نعرۂ رسالت کی صدائیں بلند ہوتی رہیں رات کے آخری حصے میں صلاۃ و سلام اور دعا کے ساتھ جلسے کا اختتام ہوا دوسری رات میں نعتیہ مشاعرے کا انعقاد ہوا جس میں درجنوں شعراء کرام نے شرکت کی اور نعتیہ کلام سے سامعین کو محظوظ کیا تیسرے دن نماز فجر سے قبل جلوس صبحِ بہاراں کا اہتمام ہوا جگہ جگہ نعتیں پڑھی گئیں اور نعرے لگائے گئے اور بارگاہ رسالت میں درود و سلام کی بزم سجائی گئی اس موقع پر لائیبریری اور جلسہ گاہ میں عظیم الشان سجاوٹ بھی کی گئی،،
صبح آٹھ بجے اشرفیہ لائیبریری سے جلوس محمدی نکالا گیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں مسلمانوں نے شریک ہوکر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت کی خوشی کا اظہار کیا رسولپور، حیات نگر، مہروپور، سیفن پورا، وجے استمبھ چوک، صدر بازار، گولوا ٹولہ، شیخواڑہ، روڈویز، بھولی پور، جمال پور، ادارت گنج، احمد نگر، برئی پور، نیا پورا ہوتے ہوئے گلی کوچوں میں جلوس میں شامل ہوکر ہاتھوں میں جھنڈا لے کر گشت کیا گیا انجمن چراغ اسلام، انجن ملت نظامیہ، انجمن تاریخ اسلام، انجمن باغ طیبہ، انجمن باغ رسول سمیت دیگر انجمنوں نے پورا دن اور آدھی رات تک بارگاہ رسالت میں نعت پاک پڑھی رات ایک بجے سبھی انجمنوں نے ایک مخصوص تقریب کے تحت خصوصی انداز میں ایک ایک کلام پڑھا اس کے بعد مختصر تقریر ہوئی اور صلاۃ و سلام پڑھا گیا تین روزہ جشن عیدمیلاد النبی کی تقریبات میں جہاں ہزاروں افراد شریک ہوئے وہیں خالد کمال انصاری، جاوید اختر بھارتی، حسین احمد انصاری، خورشید کمال انصاری، مولانا اخلاق احمد، محمد افسر، محمد شاہد، خورشید احمد، نوشاد احمد، فہیم اختر، محمد واصل، ضیاء الدین، عثمان غنی، امتیاز احمد، قطب الدین انصاری، ابو اللیث، نعیم الدین، محمد حامد وغیرہ نے تقریبات کے انعقاد میں اہم کردار ادا کیا اس موقع پر لائیبریری کا سالانہ حساب کتاب بھی عوام کی خدمت میں پیش کیا گیا-
+++++++++++++++++++++++
Comments
Post a Comment