مظلوم سے ہمدردی بھی اور ظالم سے یارانہ بھی اور اللہ سے دعا بھی!!! تحریر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جاوید اختر بھارتی
مظلوم سے ہمدردی، ظالم سے یارانہ بھی اور اللہ سے دعا بھی!!! تحریر:----جاوید اختر بھارتی سرزمین انبیاء جسے فلسطین کے نام سے جانا جاتا ہے آج وہاں جو کچھ ہورہا ہے اسی دیکھ کر اور سن کر دل دہل جاتاہے ہر جانب لاشیں بکھری پڑی ہوئی ہیں ہر طرف خون ہی خون نظر آتا ہے اور چیخیں سنائی دیتی ہیں خاندان کا خاندان صاف کیا جارہاہے گودیاں اجڑ رہی ہیں بچے جوان بوڑھے سب بارود کے ڈھیر پر کھڑے ہوکر اپنی اپنی باری کا انتظار کررہےہیں بلکہ پورا فلسطین اپنی آنکھوں سے موت کا منظر دیکھ رہاہے نہ پناہ گزیں کیمپ کو چھوڑا جارہاہے ، نہ تعلیمی اداروں کو چھوڑا جارہاہے ، نہ اسپتالوں کو چھوڑا جارہاہے ، نہ مساجد کو چھوڑا جارہاہے بلکہ ہر مقام پر اسرائیل کی جانب سے وحشیانہ بمباری کی جارہی ہے دس ہزار سے بھی زیادہ لوگوں پر بم برسا کر ان کا قتل عام کیا گیا اور ابھی یہ سلسلہ جاری ہے تقریباً پانچ ہزار بچے اس بمباری میں شہید ہوچکے ہیں مکانات ملبوں کے ڈھیر میں تبدیل ہوچکے ہیں ایسی ایسی ویڈیو دیکھنے کو ملتی ہے کہ رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں اجڑی ہوئی بستیوں کے لوگ طیارے کی گڑگڑاہٹ اور بم و بارود کے ڈھیر پر کھڑے ہوکر آگ اور خون میں صدائیں ...