خدارا اب فرقوں کی نہیں دین کی باتیں کریں! تحریر:جاوید اختر بھارتی
خدارا اب فرقوں کی نہیں دین کی باتیں کریں !! تحریر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جاوید اختر بھارتی javedbharti508@gmail.com سوشل میڈیا پر ایک مختصر سی تحریر نظر سے گزری تحریر تو بہت مختصر تھی لیکن پوری طرح حقیقت پر مبنی تھی وہ تحریر مشہور شخصیت معروف صحافی غلام علی اخضر کی تھی موصوف کے شکرئیے کے ساتھ انہیں کی تحریر سے ہم نے یہ مضمون لکھنے کا آغاز کیا اللہ ان کی عمر میں برکت عطا فرمائے آمین قارئین کرام دعا کے ساتھ مضمون ملاحظہ کریں اور اس تحریر کو پوری قوم مسلم کے لئے نفع بخش ثابت ہونے کے لئے اللہ رب العالمین سے دعا بھی کریں- ہم نے اللہ اور اس کےر سول کو فالو کرنے کے بجائے جب سے نام نہاد مولویوں، پیشے ور مقررین ، گوئیے قسم کے شعراء ، نقلی پیروں اور روٹی توڑ فقیروں کو فالو کرنا شروع کردیا تو فتنوں کا ظہور شروع ہوگیا اور پھرہمارے یہاں دین ؛دین محمدی نہ رہ کر بریلویت، وہابیت ، دیوبندیت، مودودیت، نجدیت، غیر مقلدیت وغیرہ کا پروپیگنڈہ اور ٹھیکہ بن کررہ گیا ۔کافر کافر کی ہولی کھیلی جانے لگی اور پھر کیا تھا ہر فرقے کے مولوی کی دوکان چل پڑی۔ سب خدا بن کر خود کے فالورز کو جنت اور منکر کو جہنم رسید کر نے لگے...