موت تو آنی ہی آنی ہے آج نہیں تو کل!! تحریر:جاوید اختر بھارتی
موت تو آنی ہی آنی ہے آج نہیں تو کل! تحریر ۔۔۔۔۔۔جاوید اختر بھارتی javedbharti508@gmail.com چار دن کا ساتھ ہے عنقریب موت کا فرشتہ تمہارے دروازہ زندگی میں دستک دے گا تمہاری لاش بھی گھر کے سامنے پڑی ہوگی محلے والے تسلی دیتے ہوں گے اگر شادی شدہ ہے تمہارے بیوی بچے رو رہے ہوں گے اپ کی انکھیں بند ہوں گی لیکن دل کی انکھیں کھلی ہوں گی ماں کو روتا دیکھیں گے دل غمگین، باپ کو روتا دیکھیں گے دل غمگین چاہیں کہ ہاتھ بڑھا کر ماں کے انسو صاف کر دوں بچوں کو سینے سے لگا لوں میرے بیٹے اور بیٹیوں تم کیوں رو رہے ہو لیکن ہمت نہیں ہوگی اللہ نے توفیق نہیں دی ہوگی اچانک اواز ائی اٹھاؤ اس کو اور غسل کے تختے پر لٹا دو پھر اٹھایا جائے گا تخت غسل میں لٹایا جائے گا بہت برینڈڈ کپڑے پہنے ہوئے تھے صاحب،، قیمتی پوشاک پہنی ہوئی تھی بیڈ اتار دی جائے گی کبھی سوچا نہیں تھا بنیائین تک اتاریں گے بالکل ننگا کر دیا جائے گا بدن پہ کپڑا ڈال دیا جائے گا شرم سے پانی پانی ہو رہے ہوں گے کیونکہ آنکھیں سو رہی ہوں گی مگر ہر چیز محسوس کر رہے ہوں گے یہ کیا کر رہے ہیں اس کے بعد پانی ڈالا جائے گا کل تک خود غسل کرتا تھا اج دوسرے ہاتھ لگائیں...