ماہ رمضان میں خیر وبرکت کی برسات! تحریر: جاوید اختر بھارتی

ماہ رمضان میں خیر وبرکت کی برسات !
تحریر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جاوید اختر بھارتی
رمضان المبارک کا مہینہ چل رہاہے اخباروں کے صفحات پر خوب طرح کے پکوان کی تصویریں چھپ رہی ہیں ، بازاروں میں چہل پہل اور خریداری ہورہی ہے بعد نمازِ عصر مسلم آبادیوں میں پھل فروٹ اور میٹھائیوں کی دکانیں سج دھج جاتی ہیں جس کے ہاتھوں میں دیکھو تو جھولا اور ساپر نظر آتا ہے کسی کے ایک ہاتھ میں سامان ہوتا ہے تو کسی کے دونوں ہاتھوں میں سامان ہوتا ہے بہت سے روزہ دار خریداری کے وقت اپنے بچّوں کو بھی ساتھ لئے رہتے ہیں یقیناً رمضان المبارک کا مہینہ خیر وبرکت کا مہینہ ہے ، ذکر و اذکار کا مہینہ ہے ، ایک دوسرے کے حالات کے احساس کرنے کا مہینہ ہے ہاتھوں کو سخاوت کی راہ میں بلند کرنے کا مہینہ ہے ، پاؤں کو صداقت کی راہ میں بلند کرنے کا مہینہ ہے ، دل و دماغ کو تلاوت قرآن سے تروتازہ کرنے کا مہینہ ہے ، زبان سے اللہ اللہ کی صدا بلند کرنے کا مہینہ ہے جب ان سارے احکامات اور خصوصیات کو جمع کریں گے اور سب پر عمل کریں گے تو اس بات کا یقین ہوجائے گا کہ رمضان کا مہینہ حقوق اللہ اور حقوق العباد کی ادائیگی کا مہینہ ہے اس لئے ہر مسلمان یاد رکھے کہ حقوق اللہ کی ادائیگی میں کوتاہی ہوئ تو اللہ کریم ہے اور یہ اس کا معاملہ ہے وہ چاہے تو بخش دے گا مگر حقوق العباد کی ادائیگی میں کوتاہی ہوئ تو اللہ بھی اس وقت تک معاف نہیں کرے گا جب تک بندہ خود معاف نہ کرے لہذا اس مبارک مہینہ میں کسی کے جذبات کو ٹھیس نہ پہنچائیں اور کسی کا دل نہ دکھائیں رمضان مبارک کے مہینے کا ہر دن اور رات یہی پیغام جاری ہوتاہے کہ اے روزہ دار تو سحری کرنے کے بعد سے جب تک سورج غروب نہیں ہوجاتا اس وقت تک تو کچھ بھی نہیں کھاتا پیتا ہے کہ روزہ ٹوٹ جائے گا تو باقی دنوں میں تجھے کیوں احساس نہیں ہوتا ہے کہ حرام کا لقمہ کھانے سے عبادت کرتے کرتے تیر کی طرح سیدھی کمر کمان کی طرح ٹیڑھی بھی ہوجائے پھر بھی عبادت قبول نہیں ہوگی ، غریبوں اور یتیموں کے ساتھ حق تلفی کرنے کی وجہ سے اگر یتیموں کے دل سے آہ نکل گئی تو آسمان کے ساتوں دروازے کھل جاتے ہیں اور وہ آہ عرش اعظم سے ٹکراتی ہے-
ہر سال ماہ رمضان آتا ہے اور گذر جاتا ہے اور یہ پیغام بھی دیتا ہے کہ جب تم ایک مہینہ کے لئے پرہیزگاری کا راستہ اختیار کرتے ہو تو روزانہ بعد نمازِ ظُہر سے وقت افطار اور بعد افطار تک اللہ رب العالمین کی خیر وبرکت کی جھما جھم برسات اپنی آنکہوں سے دیکھتے ہو اور اللہ تبارک وتعالیٰ کا کھلا ہوا خزانہ بھی دیکھتے ہو کہ ہر شخص مختلف اقسام کے لوازمات دسترخوان پر سجاتا ہے اور رمضان مبارک کے مہینے کے بعد تمہارا جو حال رہتا ہے ذرا ایک مہینے تک روزانہ ایسے ہی انتظام کرو اور دسترخوان سجاکر دکھاؤ ؟ یقیناً اللہ اپنے وعدوں میں سچا ہے یعنی رمضان مبارک کے مہینے کے بعد بھی تمہارے اندر تقوی اور پرہیزگاری اور اللہ کا خوف اور عبادت و ریاضت کا شوق و ذوق و عمل برقرار رہتا تو ایسے ہی رحمتوں برکتوں اور نعمتوں کی برسات ہوتی مگر افسوس کی بات ہے کہ ایک مہینہ روزہ رکھ کر اور صوم و صلاۃ کی پابندیوں کے بعد بھی مسلمانوں پر رمضان مبارک کے اثرات مرتب نہیں ہوتے جبکہ رمضان کے بعد بھی مساجد سے اذان کے کلمات بلند ہوتے ہیں ، مساجد میں قرآن رکھے رہتے ہیں ، چٹاییاں بچھی رہتی ہیں لیکن مسلمانوں کو احساس نہیں ہوتا،، اے مسلمانوں رمضان کے مہینے میں جہاں بہت ساری دعائیں کرتے ہو وہیں یہ بھی دعا کرو کہ اے رب ذوالجلال رمضان کے بعد بھی ہمیں ذکر و اذکار ، عبادت و ریاضت اور کار خیر کی توفیق عطا فرما آمین یا رب العالمین -
javedbharti508@gmail.com
++++++++++++++++++++++++++++++
جاوید اختر بھارتی (سابق سکریٹری یو پی بنکر یونین) محمدآباد گوہنہ ضلع مئو یو پی

Comments

Popular posts from this blog

شیخ الحدیث علامہ محمد سلیمان شمسی رحمۃ اللہ علیہ ایک مایہ ناز ہستی! تحریر* جاوید اختر بھارتی

حج عبادت بھی، رکن اسلام بھی، اور پیغام اتحاد و مساوات بھی!!! تحریر: جاوید اختر بھارتی

ضمیر کا دخل بہت بڑی چیز ہے تحریر! جاوید:اختر بھارتی