زباں پر سیاست پھر بھی سیاسی پہچان نہیں!!تحریر:: جاوید اختر بھارتی
زباں پر سیاست پھر بھی سیاسی پہچان نہیں!! تحریر: جاوید اختر بھارتی javedbharti.blogspot.com بھارت میں 1989 سے پہلے چاہے جیسے بھی حالات رہے ہوں لیکن 1989 کے بعد سے تبدیلی آئی ہے سیاسی ماحول تبدیل ہوا ہے ورنہ اس سے پہلے چاہے ہندو ہوں یا مسلمان دونوں میں ایک مخصوص طبقہ تھا جو سیاست کی ملائی کھارہا تھا اور اور اقتدار کا مذا چکھ رہا تھا وہ زمانہ ایسا تھا کہ کانگریس کا بول بالا تھا اور کانگریس چھوٹے چھوٹے سماج کو گھاس نہیں ڈالتی تھی ہندوؤں میں ذات برادری تھی اور آج بھی ہے مسلمانوں میں بھی ذات برادری تھی اور آج بھی ہے لیکن سیاسی میدان میں ہندو اور مسلمان میں زمین و آسمان کا فرق ہے ہندو کسی پارٹی کو ووٹ دیتا ہے تو بحیثیت ہندو نہیں بلکہ ذات برادری اور سماج کی حیثیت سے ووٹ دیتا ہے اور مسلمان ووٹ دیتا ہے تو سماج کی حیثیت سے نہیں ، ذات برادری کی حیثیت سے نہیں بلکہ بحیثیت مسلمان ووٹ دیتا ہے اسی لئے اس کے دکھ درد میں نہ تو کوئی سیاسی پارٹی شریک ہوتی ہے اور نہ ہی کسی پارٹی کا لیڈر شریک ہوتا ہے جس دن سے مسلمان ذات برادری و سماج کی حیثیت سے ووٹ دینے لگے گا اسی دن سے مسلمان لیڈر پیدا ہونے لگیں گے چا...