دنیا کا سب سے معتبر ادارہ الجامعۃ الاشرفیہ ہے! جاوید بھارتی


دنیا کا سب سے معتبر ادارہ الجامعۃ الاشرفیہ ہے! جاوید بھارتی 

مبارکپور( اعظم گڑھ)۔۔۔۔۔۔ سرزمین مبارکپور ایک ایسی نگری ہے جو ریشمی نگری بھی کہلاتی ہے اور دیار حضور حافظ ملت بھی کہلاتی ہے یہاں ہر ایک کو آنے کی خواہش ہوتی ہے اور جو آتا ہے وہ اپنے آپ کو خوش قسمت تصور کرتا ہے اسی سلسلے میں الجامعۃ الاشرفیہ کے سینئر استاد و ماہنامہ اشرفیہ کے چیف ایڈیٹر علامہ مبارک حسین مصباحی کی خصوصی دعوت پر مشہور قلمکار جاوید اختر بھارتی اور بنکر رہنما عین المظفر انصاری تشریف لائے بعد نمازِ ظُہر آستانہ حضور حافظ ملت علیہ الرحمہ پر حاضری دی اور فاتحہ پڑھا اس اشرفیہ کالونی میں ہی واقع علامہ مبارک حسین مصباحی کی رہائش گاہ پر پہنچے حضرت نے پرزور استقبال کیا سلام و مصافحہ اور معانقہ کے ذریعے انتہائی خوشی و محبت کا اظہار کیا ڈھائی گھنٹے کی ملاقات میں بہت سارے موضوعات پر روشنی ڈالتے ہوئے علامہ مبارک حسین مصباحی و جاوید اختر بھارتی نے کہا کہ دینی مدارس کا قیام ہمارا دستوری حق ہے ملک کے آئین نے مذاہب کے ترویج واشاعت کا اختیار دیا ہے اور اظہار خیال کی آزادی بھی دی ہے مگر کسی مذہب کے پیشوا کی توہین کی اجازت نہیں دی ہے اور نہ ہی کسی مذہب کے ماننے والوں کی دلآزاری کی اجازت دی ہے اس لئے ضروری ہے کہ جو بھی کسی مذہب کی یا مذہبی پیشواؤں کی توہین کرے اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور اسے کیفر و کردار تک پہنچایا جائے اور جہاں تک بات نبی پاک علیہ الصلاۃ و السلام کی ہے تو ان کی شان میں گستاخی ناقابل برداشت ہے اور ناموس رسالت کے تحفظ کی ذمّہ داری ہر مسلمان کے لئے لازمی ہے الحمدللہ حضور حافظ ملت نے الجامعۃ الاشرفیہ کی بنیاد رکھ کر سنیت کو فروغ دیا ہے اور اہلسنت والجماعت پر عظیم احسان کیا ہے حافظ ملت کا لگایا ہوا پودہ آج اتنا عظیم الشان بلند ترین درخت کی شکل میں ہے کہ جس کی شاخیں پوری دنیا میں پھیلی ہوئی ہیں اور پوری دنیا مستفیض و مستفید ہورہی ہے جامعہ اشرفیہ کے فارغین مغرب سے لے کر مشرق تک اور جنوب سے شمال تک درس و تدریس کے فرائض انجام دے رہے ہیں اور مصباحی برادران نے یہ ثابت کردیا ہے کہ آج دنیا کا سب سے معتبر ادارہ الجامعۃ الاشرفیہ ہے اس ادارے کے اساتذہ کرام قابل قدر و قابل احترام ہیں علمی میدان میں کوہ نور کی طرح ہیں علامہ مبارک حسین مصباحی و جاوید اختر بھارتی نے کہا کہ مدارس اسلامیہ ملک کی تحریک آزادی سے لے کر ملک کی تعمیر و ترقی کا ایک حصہ ہیں جہاں انسانیت کی اور وطن سے محبت اور بھائی چارے کی تعلیم دی جاتی ہے ایسی صورت میں مدارس اسلامیہ پر انگشت نمائی کرنا یا دہشت گردی کا الزام لگانا ملک کے امن چین کو برباد کرنے کی ایک سازش ہے اور ایسی سازشیں وہی لوگ کرتے ہیں جو فرقہ پرست ہوتے ہیں ملک کا مسلمان کل بھی وفادار تھا اور آج بھی وفادار ہے اور ہمارے مدارس میں ملک سے وفاداری کا سبق پڑھایا جاتا ہے اسی لئے ہم آج بھی ملک کے آئین و عدلیہ پر مکمل اعتماد کرتے ہیں عین المظفر انصاری نے کہا کہ حضور حافظ ملت کا قول ہے کہ زمین کے اوپر کام اور زمین کے نیچے آرام جسے اس کا مطلب سمجھنا ہو وہ الجامعۃ الاشرفیہ و اس کے نظام اور حضور حافظ ملت کا آستانہ دیکھے سب کچھ سمجھ میں آجائے گا اس موقع پر علامہ مبارک حسین مصباحی نے ماہنامہ اشرفیہ کا شمارہ جاوید اختر بھارتی کو اعزاز کے طور پر پیش کرتے ہوئے ان کی صحافت کا اعتراف کیا اور حوصلہ افزائی کی اس موقع پر مبارکپور کے مایہ ناز صحافی مولانا رحمت اللہ مصباحی بھی ساتھ ساتھ رہے -
++++++++++++++++++++++++++++++++
ترتیب:( مولانا) رحمت اللہ مصباحی / صحافی مبارکپور اعظم گڑھ یو پی 

Comments

Popular posts from this blog

یوپی الیکشن: پھر لفظ سیکولر گونجنے لگا! تحریر: ‏جاوید ‏اختر ‏بھارتی

ہمارے لیے علم سرمایہ ہے اور علم دین عظیم سرمایہ ہے

میدان کربلا اور شہادت حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ! تحریر: جاوید اختر بھارتی