سدا رہے سلامت جمہوریت ہندوستان کی!! تحریر 🖊️ جاوید اختر بھارتی
سدا رہے سلامت جمہوریت ہندوستان کی! تحریر: جاوید اختر بھارتی یہ حقیقت ہے کہ ہر ذات ، ہر برادری ہر مذہب کے لوگوں کی قربانیوں کے نتیجے میں بھارت انگریزوں کی غلامی سے آزاد ہوا ہے اور یہ بھی حقیقت ہے کہ ملک کی تحریک آزادی میں جہاں ہر طبقے کے لوگوں نے دامے درمے قدمے سخنے حصہ لیا وہیں علماء کرام کی جدوجہد و قربانیاں بھی بے مثال ہیں جسے جھٹلایا نہیں جاسکتا ،،آج بھی مدارس میں ملک سے وفاداری کی تعلیم دی جاتی ہے امن و سلامتی کا پیغام دیا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ ملک میں جب بھی کوئی مسئلہ درپیش آیا ہے تو مسلمانوں نے آگے بڑھ کر ملک کی حفاظت کی ہے اپنے خون کا آخری قطرہ تک بہا دیا ہے اس لئے نہ تو مسلمانوں پر شک کی گنجائش ہے اور نہ ہی دینی مدارس پر انگشت نمائی کی گنجائش ہے آج جس طرح مرکزی و ریاستی حکومت نئے نئے قوانین بنا رہی ہے اور احتجاج و مظاہرے کو طاقت کے استعمال کے ساتھ روک رہی ہے یہ جمہوریت کی شبیہ خراب کرنے کی کوشش ہے اس لیے کہ سیاسی پارٹیوں اور حکومت کے فیصلوں پر احتجاج و خیر مقدم دونوں کا اختیار ملک کے آئین نے دیا ہے اور آئین تب بنا ہے جب سبھی مذاہب کے ماننے والوں نے ایک ساتھ ہوکر انگریز ...