Posts

Showing posts from June, 2025

اب غزہ جیسی تصویریں اسرائیل سے آنے لگیں!! تحریر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جاوید اختر بھارتی

Image
اب غزہ جیسی تصویریں اسرائیل سے آنے لگیں! تل ابیب سے واشنگٹن تک بدحواسی کا عالم  تحریر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جاوید بھارتی javedbharti508@gmail.com ایک ہفتہ سے زیادہ ہوگیا ایران اور اسرائیل ایک دوسرے پر حملہ آور ہیں نقصان دونوں ملکوں کا ہورہاہے ہے لیکن اس کے باوجود بھی جنگ شدت اختیار کرتی جارہی ہے۔ سوال یہ پیداہوتاہے کہ آخر اسرائیل نے ایران پر حملہ کیوں کیا واضح رہے کہ جنگ کا بگل اسرائیل نے بجایا ہے یعنی پہل اسرائیل نے کیا ہے ایران نے جوابی کاروائی کی ہے۔ ایران ہو یا اسرائیل دونوں میں پہلا لفظ الف آتا ہے مگر پھر بھی اسرائیل نے یہ سمجھا کہ جس طرح فلسطین میں گھر اور گودیاں اجاڑ دی گئیں ، شہروں کو کھنڈرات میں تبدیل کردیا گیا معصوم بچوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا عربوں کے جھرمٹ میں جس طرح مسلمانوں کی نسل کشی کی گئی ، غزہ کا سکھ چین جس طرح چھین لیا گیا ، سرزمین انبیاء کو جس طرح خون سے لالہ زار کردیاگیا غزہ میں اسکول و کالج مکتب و مدارس و مساجد کو زمین بوس کردیا گیا ، ایک ایک لقمے اور ایک بوند پانی کے لئے ترسا دیا گیا لیکن اس کے باوجود بھی اردن، مصر، ترکی ، لبنان ، شام ، کویت اور سعودی عرب نے کو...

کس کو بتاؤں حال دل بے قرار کا!! ( افسانہ) تحریر : جاوید بھارتی

Image
کس کو بتاؤں حال دل بے قرار کا!! ( افسانہ) تحریر ۔۔۔۔۔۔۔ جاوید بھارتی  javedbharti.blogspot.com زندگی کی راہوں میں رنج وغم کے میلے ہیں ، بھیڑ ہے قیامت کی پھر بھی ہم اکیلے ہیں، سازشیں زمانے کی کام کرگئیں آخر ، پہلے بھی تنہا تھے آج بھی اکیلے ہیں ، آئینے کے سو ٹکڑے کرکے ہم نے دیکھا ہے ، ایک میں بھی تنہا تھے سو میں بھی اکیلے ہیں ،،   قارئین کرام کوشش یہی ہوگی کہ تحریر میں کسی کی زندگی کے حالات کی جھلک آجاۓ کسی غم جہاں سے نڈھال اور سراپا درد و ملال انسان کی زندگی میں کچھ تسلی آمیز لمحات کا احساس ہوجائے تاکہ اسے جینے کا حوصلہ ملے پھر وہ کہہ سکے کہ ٹھوکر نہ یوں لگا مجھے پتھر نہیں ہُوں میں ،، بس غم کے گھر میں قید ہوں بے گھر نہیں ہوں میں ،، مگر ہاں تسلی میں اداکاری نہیں ، جذبات سے کھلواڑ نہیں ، کسی کی غربت کا مذاق نہیں ، کسی کی مجبوریوں کا ناجائز فائدہ نہیں اب ضروری ہے کہ ایسے مضامین کو تحریر کرنے کے لئے کچھ خاکہ تیار کیا جائے یعنی زید و بکر جیسے الفاظ سے کسی کا نام دیا جائے،، اب سچ میں کسی کا نام زید و بکر ہو تو ان سے معذرت کیونکہ یہ ایک اتفاقیہ ہے وہ ہرگز اپنے کو نہ سمجھیں۔  ا...