Posts

Showing posts from October, 2025

بیٹا جب تو جوان اور میں بوڑھا ہوجاؤں گا!! تحریر : جاوید بھارتی

Image
بیٹا جب تو جوان اور میں بوڑھا ہوجاؤں گا!! تحریر: جاوید بھارتی   ایک بات ایک تقریر ہر جوان کو سننی چاہیے ایک تحریر جو ہر جوان کو پڑھنی چاہیے میرے پیارے بیٹے ایک دن تم مجھے بوڑھا دیکھو گے، میرے چہرے پر جھریاں پڑ جائیں گی، پیشانی پر لکیریں ابھر جائیں گی، ہونٹوں پر پوپری پڑجائے گی، ہاتھوں کی جلدیں سکڑ جائیں گی، پیر لڑکھڑا نے لگیں گے، ہاتھوں میں لاٹھی بھی ہوسکتی ہے، آواز بھرائی بھی ہوسکتی ہے ، آنکھوں کی بینائی کمزور بھی ہوسکتی ہے میرا رویہ تمہیں عجیب لگے گا اس وقت مجھے تمہاری محبت اور صبر کی ضرورت ہوگی۔  جب میرے ہاتھ کانپنے لگیں گے اور ہاتھ سے کھانا گر جائے یا کپڑے پہننے میں مشکل ہو تو یاد کرنا میں نے تمہیں بھی یہ سب کرنا سکھایا تھا ، تجھے اپنے ہاتھوں سے کھاناکھلا تا تھا اگر میں ایک بات بار بار دہراؤں تو غصہ مت کرنا یاد کرنا بچپن میں تو نے بھی مجھ سے ہر بات 100 دفعہ پوچھی تھی اور میں ہمیشہ تسلی بخش جواب دیتا تھا ،اگر میں خوبصورت نہ لگوں یا مجھ سے تمہیں اچھی مہک نہ آئے تو الزام مت دینا بیٹا یاد کرنا کہ جب تم چھوٹے تھے میں تمہیں ہمیشہ خوبصورت اور صاف ستھرا رکھتا تھا، تجھے نہلا د...

تذکرہ کچھ اُردو زبان کا!! تحریر: جاوید بھارتی

Image
تذکرہ کچھ اردو زبان کا !! تحریر: جاوید بھارتی ہندوستان میں اردو زبان کو زندہ رکھنے والا سب سے مؤثر ذریعہ ہزاروں کی تعداد میں پھیلے ہوئے دینی اسلامی مدارس ہیں ،، جو بالخصوص مسلمانوں میں اردو زبان کو باقی رکھنے کے ہر ممکن ذرائع تحریر و تقریر ، درس و تدریس نیز کتب ورسائل فراہم کرتے ہیں ،، اور دوسرا اردو زبان کے فروغ کا غیر ارادی ذریعہ ہندوستانی فلمیں ہیں جو بنام ہندی ملک و بیرون ملک قبول عام کا درجہ رکھتی ہیں تمام ہندوستانی فلموں میں آسان اردو ہی استعمال کی جاتی ہے اور سنسکرت نما ہندی سے انہیں دور کا بھی واسطہ نہیں ہوتا اور چند خطوں و علاقوں کو چھوڑ کر ان فلموں کو آل انڈیا پیمانے پر دیکھا اور سمجھا جاتا ہے جو اردو زبان کی مقبولیت کا عام ثبوت ہے اس کے باوجود بھی اگر اہل تعصب صرف مسلمانوں کی زبان کہتے ہیں ،، ایسی صورت میں تو ان کے دماغوں کا فتور ہی کہا جائے گا۔ تذکرہ کچھ اردو زبان کا !! تذکرہ کچھ اردو زبان کا !! 1989 کے آخر میں اردو زبان کو اترپردیش کی دوسری سرکاری ڑزبان کا درجہ دئیے جانے کا اعلان سابق وزیراعظم نے کیا ،، اس پر رائے زنی اور تبصرہ فضول ہے کہ مسلمانوں کی کہی جانے والی زبان کے ...