بنکروں کے سامنے ہمیشہ روزی روٹی کا مسئلہ کھڑا رہتاہے! جاوید بھارتی
بنکروں کے سامنے ہمیشہ روزی روٹی کا مسئلہ کھڑا رہتا ہے! جاوید اختر بھارتی محمدآباد گوہنہ (مئو ناتھ بھنجن ) بنکروں کے تئیں کوئی بھی حکومت ٹھوس اقدامات نہیں کرتی کہ جس سے بنکروں کی حالت میں بہتری آئے بنکروں کے سامنے ہمیشہ روزی روٹی کا مسئلہ کھڑا رہتا ہے کبھی بجلی بحران، کبھی بجلی کی ناقص سپلائی، کبھی ریشم سوت سمیت دیگر میٹیریل کی قیمتوں میں اضافہ، کبھی میٹر، ریڈنگ، ماہانہ بجلی بل پیمنٹ غرضیکہ بنکروں کو خوشحالی کا دن دیکھنے کو نہیں ملتا اور مرکزی و ریاستی حکومت بھی بنکروں کی فلاح و بہبود کیلئے سنجیدہ نظر نہیں آتی موجود وقت میں بنکروں کو پاور لوم کنکشن کے ساتھ الگ سے بتی لائٹ کیلئے کنکشن لینے کے لئے زبردست دباؤ ڈالا جارہا ہے فی الحال ڈبل کنکشن نہ لینے کی صورت میں فی ماہ ڈبل چارج یعنی ماہانہ پہلے کی بنسبت دوگنا پیسہ جمع کرنے کو کہا جارہا ہے مقامی و اعلیٰ حکام کوئی سرکاری حکمنامہ بھی نہیں دیکھاتے بنکر جب ان سے آڈر کی کاپی مانگتے ہیں تو ضلعی سطح کے افسران کا آڈر دکھایا جاتا ہے جس سے محنت کش غریب بنکروں کو مشکلات کا سامنا ہے دو دو چار چار پاور لوم لگا کر بنکر اپنے پورے کنبے کے ساتھ لگا رہتا ...