خود اپنے خیالات و تصورات کو پاکیزہ بنائیں!! تحریر:جاوید اختر بھارتی
خود اپنے خیالات و تصورات کو پاکیزہ بنائیں! تحریر: جاوید اختر بھارتی javedbharti508@gmail.com کچھ اس قسم کے میسیج اور وائیرل ویڈیوز سوشل میڈیا پر گاہے بگاہے ہنگامہ کھڑا کرتے رہتے ہیں کہ جہاں بہت سارے سوال پیدا ہوتے ہیں وہیں ایک سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ وہ خواتین اسلام جن کی صورتیں دیکھنے کو آسمان ترستا تھا جن کی ایک جھلک پانے کو سورج بےتاب رہتا تھا جن کی پردگی کا یہ عالم تھا کہ ہوائیں ان کے جسم کو چھونے سے عاجز تھیں انھیں باپردہ عفت مآب اور حیا اور پاکدامنی کی دیویوں کا آج یہ عالم کیسے ہوگیا کہ عفت و عصمت حیا اور پاکدامنی کی چادر پھاڑ کر سرعام گھوم رہی ہیں اپنے حسن کے جلوے بکھیر رہی ہیں اپنے جسم سے لطف اندوز کرنے کے لئے خود کو سب کے سامنے پیش کر رہی ہیں گویا ان کی حیثیت ایک شاہ راہ عام جیسی ہوگئی ہے جس پر جو چاہے چلے خواہ وہ ہندو ہو یا مسلمان یا یہ کہ ایک عمومی دسترخوان ہیں جس پر جو چاہے روٹیاں توڑے اور بوٹیاں نوچے ان پاکیزہ اور عفت مآب بنات اسلام پر شہوانیت کا ایسا بھوت کیسے سوار ہو گیا کہ انہوں نے اپنی چند لمحوں کی شیطانی شہوت پوری کرنے کے لئے اپنے ماں باپ اپنے خاندان...