مرحبا آمد سید عرب و عجم صلی اللہ علیہ وسلم ! تحریر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جاوید اختر بھارتی
مرحبا آمد سید عرب و عجم صلی اللہ علیہ وسلم ! تحریر :جاوید اختر بھارتی یوں تو اللہ رب العالمین کا ہم پر بیشمار احسان ہے انعام و اکرام ہے اور اللہ رب العالمین کے احسانات و انعامات کو شمار کرنا ناممکن ہے اور یہ ہمارا عقیدہ ہونا چاہیے کہ جہاں اللہ تعالیٰ کے ہم پر بیشمار احسانات ہیں وہیں ہم پر سب سے بڑا انعام سید الکونین سرکار دو عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی ولادت ہے اور اسی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں پر کسی چیز کا احسان نہیں جتایالیکن جب رسول اکرم صل اللہ علیہ وسلم کو مبعوث فرمایا تو احسان جتایا گویا رسول اللہ صل اللہ علیہ وسلم کی ولادت اللہ کی طرف سے بندوں کیلئے سب سے بڑا انعام ہے دنیا کا نظام رسول پاک کے صدقے میں چل رہا ہے دنیا اور دنیا کی ساری چیزیں رسول پاک کے صدقے میں ہی وجود میں آئی ہیں اور محمد عربی صل اللہ علیہ وسلم ہر مخلوق کیلئے نبی بنا کر بھیجے گئے ہیں اور پوری کائنات کیلئے اللہ تبارک و تعالیٰ نے آپ کو نبی بنایا ہے نبی کریم صل اللہ علیہ وسلم جو دین لیکر آئے اس دین کا نام اسلام ہے اور اللہ کے نزدیک سب سے پسندیدہ دین دینِ اسلام ہی ہے اس کا تذکرہ قرآن پاک میں بھی ہے...