غربت، سچائی اور خوف خدا !!! تحریر:جاوید اختر بھارتی
غربت، سچائی اور خوف خدا!!! تحریر:جاوید اختر بھارتی لوگوں کامال ناجائز طور پر کھانے والے؛یتیموں کا حق مارنے والے؛زمین و جائیداد پر ناجائز قبضہ کرنے والےاور لوگوں کو دھوکہ دے کر مال کمانے اور اسی مال سے اپنے بچوں کاپیٹ بھرنے والے، دن میں دوستی اور رات میں دوستی کی آڑ میں عزت پر ڈاکہ ڈالنے والے، خیانت کی راہ پر لگنے والا مشورہ دینے والے، ناپ تول میں کمی کرنے والے، حساب کتاب میں خرد برد کرنے والے، مزدوروں کا خون چوسنے والے، اپنے بڑوں کا مزاق اڑانے والے، رشتہ داریوں میں دراڑ پیدا کرنے والے، بغض و حسد سے کام لینے والے، چغلی غیبت کرنے والے، تجارت میں دھوکہ دینے والے، تندرست و توانا ہوتے ہوئے بھیک مانگنے والے ذرا اس صحابی رسول کا واقعہ پڑھیں ان کے حالات پر غور کریں ان کی غربت کو دیکھیں اور ان کے تقوے کو دیکھیں ان دل میں اللہ تعالیٰ کا کتنا خوف تھا اندازہ لگائیں، اہل و عیال کی عظیم الشان تربیت کا کتنا عظیم الشان جذبہ تھا، لقمہ حرام سے روکنے اور حلال کمائی کا لقمہ کھلانے کی کتنی فکر تھی اور اس کا کتنا عظیم الشان صلہ ملا کہ دنیا بھی کامیاب اور آخرت بھی کامیاب۔ حضرت ابودجانہ رضى اللہ عنہ كى ...