ماہ رمضان، غریبوں کا پریوار، سحری و افطار!!! تحریر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جاوید اختر بھارتی
ماہ رمضان: غریبوں کا پریوار ، سحری و افطار!! تحریر: جاوید اختر بھارتی یہ کتنے افسوس کی بات ہے کہ دوسرے مذہب کے لوگ بھی بھیک مانگنے کے لئے مسلمانوں کا بھیس اختیار کرتے ہیں،،جبکہ اسلام مذہب کے اندر گداگری کو سخت ممنوع قرار دیا گیا ہے لیکن آج مساجد کے دروازے پر بھیک مانگی جارہی ہے ، لاؤڈ اسپیکر سے بھیک مانگی جارہی ہے، خانقاہوں کے دروازے پر بھی بھیک مانگی جارہی ہے،، یہ بات بھی سچ ہے کہ جسے بھیک مانگنے کی عادت پڑجاتی ہے تو وہ چھوٹتی نہیں ہے آج بہت سے لوگ صبح سے شام تک بھیک مانگا کرتے ہیں اور شام کو دکانوں پر جاکر آٹا چاول اور دال فروخت کرکے پیسہ بناتے ہیں یہ ہٹ دھرمی اور بے حیائی نہیں تو اور کیا ہے ،، اس گداگری کی کی بیماری کا مسلم معاشرہ بھی ذمہ دار ہے کیونکہ زکاۃ کے صحیح استعمال کا آج تک سسٹم نہیں بن سکا ،، اگر زکاۃ جمع کرنے کا مضبوط سسٹم بنایا گیا ہوتا تو یونیورسٹی کی تعمیر ہوسکتی تھی ، یتیموں کی کفالت ہوسکتی تھی ، بے گھروں کے لئے گھر کی تعمیر ہوسکتی تھی ، غریبوں کے لئے تعلیم کی سہولت فراہم ہوسکتی تھی ، غریب بچے و بچیوں کی شادی ہوسکتی تھی مگر افسوس کہ یہ سب نہ کرکے لاکھوں روپ...