قیامت خود بتائے گی کہ قیامت کا واقع ہونا کیوں ضروری تھ!!ا تحریر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جاوید اختر بھارتی
قیامت خود بتائے گی کہ قیامت کا واقع ہونا کیوں ضروری تھا !! فلسطین ۔۔۔۔۔۔۔۔ اسرائیل ۔۔۔۔۔۔۔۔ عرب ممالک تحریر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جاوید اختر بھارتی javedbharti508@gmail.com عرب ممالک میں بڑی تیزی سے تبدیلی آرہی ہے اب لگتا ہے کہ قیامت بہت قریب ہے۔ عرب ممالک کی ایسی بھی روایت ملتی ہے کہ جس اونٹ پر سوار ہوکر دلہن آتی تھی تو عرب کے لوگ اس اونٹ کو ذبح کرتے تھے اس کا گوشت تقسیم کرتے تھے یا پھر ولیمے میں استعمال کرتے تھے اور یہی کہتے تھے کہ جس اونٹ پر سوار ہوکر دلہن ہمارے گھر آئے پھر اسی اونٹ پر کوئی دوسرا شخص سواری کرے یہ ہمیں منظور نہیں ہے ۔ آج کا حال » عرب حکمرانوں کا ضمیر مردہ ہوچکا ہے ، غیرت مرچکی ہے ابھی حال ہی میں امریکی صدر ٹرمپ نے عرب ممالک کا دورہ کیا ہے تو ٹرمپ کے استقبال میں ساری حدیں پار کردی گئیں دونوں سائڈ میں لڑکیوں کی قطاریں لگی تھیں ان کے سر کے بال کھلے ہوئے تھے اتنا ہی نہیں بلکہ وہ اپنی گردنیں گھما گھماکر اپنے بالوں کو لہرا رہی تھیں ان عرب حکمرانوں نے پوری دنیا کے مسلمانوں کا سر شرم سے جھکا دیا دنیا یہ سوچنے پر مجبور ہوگئی کہ کیا اسلام میں بھی یہ سب کچھ کرنے کی اجازت ...