Posts

Showing posts from September, 2025

دعا مومن کا ہتھیار ہے لیکن پیش قدمی بھی ضروری ہے !!*مایوسیاں دامن میں ہے کچھ پاس نہیں ہے* تحریر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جاوید اختر بھارتی

Image
دعا مومن کا ہتھیار ہے لیکن پیش قدمی بھی ضروری ہے! مایوسیاں دامن میں ہے کچھ پاس نہیں ہے  تحریر: جاوید بھارتی کہا جاتا ہے کہ دنیا گول ہے لیکن اس گول دنیا کے حالات پر نظر ڈالنے سے معلوم ہوتاہے کہ دنیا مطلب پرست ہے ، مفاد پرست ہے ، اس دنیا میں خودغرضی کا بول بالا ہے ، صاحب دولت اور صاحب ثروت کا بول بالا ہے سلام, کلام ، تعلقات ، رشتہ ناطہ سب مفاد پرستی کی زنجیر پہنے ہوئے ہیں وہ بھی ایک زمانہ تھا جب کسی شخص کو کسی چیز کی ضرورت ہوتی تو ہمسایہ اس ضرورت کو پورا کرنے کے لئے ایک پیر پر کھڑا نظر آتا تھا لیکن آج وہ باتیں ختم ہو گئیں کوئی دریا میں ڈوبتا ہے تو اسے نکالنے سے زیادہ ویڈیو بنانے کی فکر ہوتی ہے ، کہیں جھگڑا ہوتاہے تو صلح مصالحت کرانے سے زیادہ آگ میں گھی چھڑکنے کی فکر ہوتی ہے نتیجہ یہ ہوا کہ آج پورے معاشرے میں اتحاد و اتفاق ، اخوت و محبت اور بھائی چارگی کا فقدان پایا جاتا ہے۔  مذکورہ حالات انفرادی اور اجتماعی دونوں صورتوں میں ایک ہی جیسے ہیں بلکہ اب تو اجتماعی طور پر بھی اپنی اپنی پڑی ہوئی ہے،، ایک زمانہ تھا جب کندھے پر سازوسامان لئے ایک قوم دردر ٹھوکر کھارہی تھی ، دنیا کا کوئی مل...

مسلم ممالک کی خاموشی ہی اسرائیل کی طاقت!! تحریر: جاوید اختر بھارتی

Image
مسلم ممالک کی خاموشی ہی اسرائیل کی طاقت !!  تحریر: جاوید بھارتی  javedbharti508@gmail.com یہ صد فیصد درست ہے کہ اس روئے زمین پر دنیا کا سب سے بدترین دہشت گرد اسرائیل ہے جو اسلام کا دشمن ہے ، تعلیمات اسلام کا دشمن ہے اور کلمہ حق لا الہ الا اللہ محمد الرسول اللہ کا اقرار کرنے والوں کا دشمن ہے ،، انبیاء ورسل کی سرزمین پر دوسال سے مسلسل درندگی کررہا ہے ، حیوانیت کا ننگا ناچ ناچ رہا ہے ، انسانیت کو پامال کررہاہے جس کے نتیجے میں غزہ کی نصف آبادی موت کے گھاٹ اترچکی ہے جام شہادت نوش کرچکی ہے۔ آخر اسرائیل کے پاس اتنی طاقت کہاں سے آئی ،، کوئی کہتاہے کہ امریکہ سے، برطانیہ سے ، جرمنی سے،، ہاں ان ممالک سے اسرائیل کو طاقت ملی یہ ممالک مسلمانوں کو دنیا سے مٹانے کے مقصد و نظرئیے سے اسرائیل کے ساتھ ہیں اور وہ اسرائیل کی مدد کرتے ہیں اور مدد اشیائے خوردونوش کی شکل میں نہیں ، دعا اور وظیفے کی شکل میں نہیں ، لفاظی پر مبنی بیان بازی کی شکل میں نہیں بلکہ بم و بارود کی شکل میں ، اسلحہ اور ہتھیار کی شکل میں ، پیٹرول و ڈیزل کی شکل میں ، جہاز و ہیلی کاپٹر کی شکل میں مدد کررہے ہیں لیکن ان ساری سہولیات ف...

سری لنکا,بنگلہ دیش اور نیپال: کیا سے کیا ہوگیا!! ( تبدیلی کی لہر) تحریر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جاوید اختر بھارتی

Image
سری لنکا بنگلہ دیش اور نیپال،، کیا سے کیا ہوگیا!!                     ( تبدیلی کی لہر ) تحریر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جاوید اختر بھارتی کہاوت ہے کہ گھور اور گھوڑے کے دن ہمیشہ یکساں نہیں ہوتے گھور کہتے ہیں اس جگہ کو جہاں کوڑے کا انبار لگا رہتا ہو ایسی جگہ ہمیشہ یکساں نہ ہونے سے مراد یہ ہے کہ وہاں صفائی کرکے عالیشان محل تعمیر ہوسکتا ہے ، سرکاری یا نیم سرکاری دفاتر کی تعمیر ہوسکتی ہے مساجد ومدارس کی تعمیر بھی ہوسکتی ہے اور گھوڑے کے دن ہمیشہ یکساں نہ ہونے سے مراد یہ ہے کہ گھوڑا کبھی سواری ڈھوتا ہے اور کبھی تانگے کھینچتا ہے کبھی اس کی پشت پر کوئی انسان سج سنور کر دولہے کی شکل میں بیٹھتا ہے تو کبھی گھوڑا بادشاہ کی بگھی میں بھی استعمال ہوتاہے معاملہ واضح ہوگیا کہ گھور اور گھوڑے کے دن ہمیشہ یکساں نہیں ہوتے ۔ حکمراں جب تک یہ سوچتا ہے کہ پورا ملک میرا خاندان ہے اور ملک کا ہر شہری میرے خاندان کا ممبر ہے تو ایسے حکمراں کو انصاف کرنے کا حوصلہ ملتا ہے اور جب ایک حکمراں کو انصاف کرنے کا حوصلہ ملے گا تو یہ پورے ملک کے لئے فخر کی بات ہوتی ہے اور جس حکمران پر ملک کی ...

بھیک مانگنا چھوڑ دیا!! تحریر : جاوید اختر بھارتی

Image
بھیک مانگنا چھوڑ دیا!  تحریر : جاوید بھارتی  چاہے فٹپاتھ پہ رومال بچھاکر مانگے یا دروازے پر دستک دے کر مانگے، چاہے کوئی لاؤڈ اسپیکر سے مانگے یا بغیر لاؤڈ اسپیکر کے مانگے بہرحال بھیک مانگنا غلط ہے گداگری مذہب اسلام کے اندر ممنوع ہے۔  ایک شخص بھیک مانگتے ہوئے ایک اونچی بلڈنگ کے پاس پہنچتا ہے اور دروازے پر دستک دیتا ہے کہ او اللہ کے بندے اللہ کے نام پر ایک روپیہ دیدے اللہ تیری بلڈنگ کو اور اونچی کرے گا مکان مالک صدا سن کر نیچے آتا ہے اور کہتاہے کہ کم از کم میری اوقات کے اعتبار سے مانگا ہوتا اتنی اونچی بلڈنگ شاندار عمارت دروازے پر کھڑا ہوکر ایک روپے کا سوال کررہا ہے جا میری نظروں سے دور ہوجا ۔ دوسرے دن بھکاری پھر پہنچتاہے اور صدا دیتا ہے کہ او اللہ کے بندے تجھے اللہ نے خوب نوازا ہے تیرا مکان بڑا عالیشان ہے دے اللہ کے نام پر ایک لاکھ روپیہ اللہ تبارک وتعالیٰ تجھے چھپر پھاڑ کر دے گا مکان مالک دندناتے ہوئے دروازے پر آتا ہے اور کہتا ہے او بھکاری اپنی اوقات دیکھ کر مانگ بھکاری کہتاہے کہ او سیٹھ میں اپنی اوقات دیکھوں پھر تمہاری اوقات دیکھوں اس طرح میں دن بھر اوقات دیکھتا رہوں گا تو...