Posts

بیٹیاں شہزادی ہوتی ہیں لیکن صرف اپنی اپنی!! تحریر....... ‌۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جاوید اختر بھارتی

Image
بیٹیاں شہزادی ہوتی ہیں لیکن صرف اپنی اپنی!! تحریر:جاوید اختر بھارتی javedbharti508@gmail.com یوں تو سوشل میڈیا پر خوب تذکرہ کیا جاتا ہے کہ بیٹی رحمت ہوتی ہے ، بیٹی باپ کی لاٹھی ہوتی ہے ، بیٹی ماں کے گلے کا ہار ہوتی ہے ، بیٹی باپ کے سر کی پگڑی ہوتی ہے ، گھر و آنگن کا اجالا ہوتی ہے آنکھوں کا تارا ہوتی ہے ،مگر یہ ساری کہاوت محاورے محدود ہیں یعنی بیٹی کے اندر جتنی بھی خصوصیات ہیں وہ صرف اپنی بیٹی میں نظر آتی ہیں دوسرے کے بیٹی میں نظر نہیں آتی ،، بہت ساری چیزیں ایسی ہیں جو آج بھی مسلم اور غیر مسلم دونوں میں دیکھی جاتی ہیں لیکن ہمیں غیروں سے شکوہ نہیں ہمیں تو اپنوں سے مطلب ہے ،، اسلام کے اندر مساوات ہے مگر مسلمانوں میں نہیں ، اسلام میں اونچ نیچ ، بھید بھاؤ ، چھوا چھوت نہیں لیکن مسلمانوں میں ہے ، اسلام میں خرافات نہیں لیکن مسلمانوں میں ہے ، اسلام میں آتش بازیاں نہیں لیکن مسلمانوں میں ہے، اسلام میں بارات نہیں لیکن مسلمانوں میں ہے ، اسلام میں لڑکی کے باپ کے گھر ولیمہ نہیں لیکن مسلمانوں میں ہے ، اسلام میں بیوہ کی عزت ہے مگر مسلمانوں میں نہیں، اسلام میں غریبوں کی عزت ہے مگر مسلمانوں میں ن...

جمہوریت کا فائدہ اٹھائیں! تحریر: جاوید اختر بھارتی

Image
جمہوریت کا فائدہ اٹھائیں! تحریر: جاوید اختر بھارتی  javedbharti508@gmail.com  وقت آگیا حساب مانگنے کا اور اپنا سیاسی محاسبہ کرنے کا اور معلوم کرنے کا کہ ایک جمہوری ملک میں مسلمانوں کی شناخت کیا ہے یعنی 2024 کا پارلیمانی الیکشن ہورہا ہے جمہوریت کا فائدہ اٹھائیں اور سیاسی طاقت بنیں- جمہوری ملک میں ووٹ دینابھی بہت بڑا حق ہے اور ووٹ مانگنا بھی بہت بڑا حق ہوتا ہے اس سے اپنے مستقبل کو سنوارا جاسکتا ہے اپنی بات منوائی جاسکتی ہے اور اپنے حقوق کے تحفظ کیلئے راستہ ہموار کیا جاسکتا ہے حکومت میں اپنی حصہ داری درج کرائی جاسکتی ہے، اپنے سماج کے مستقبل کو روشن کیا جاسکتا ہے، اپنے مسائل کو حل کیا اور کرایا جاسکتا ہے یہ بات ہمیشہ ذہن میں رکھنا چاہیے کہ سیاست ماسٹر چابی ہوا کرتی ہے سیاسی شعور اور سیاسی بیداری سے دنیا کا ہر تالا کھولا جاسکتا ہے یہ تو خوش نصیبی کی بات ہے کہ ہمارا ملک ہندوستان دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہے یہ الگ بات ہے کہ کوئی اس کی اہمیت اور فوائد کو سمجھے اور کوئی نہ سمجھے جس نے سمجھا وہ اقتدار کی دہلیز تک پہنچا اور اقتدار کا مزہ تک چکھا اور اپنے سماج کو بھی سیاسی طور پر خوب مضب...

خوش فہمی میں مبتلا ہے مسلمان آخر کیوں؟ تحریر:جاوید اختر بھارتی

Image
خوش فہمی میں مبتلا ہے مسلمان آخر کیوں ؟ ! تحریر جاوید اختر بھارتی ملک میں 2024 کا پارلیمانی الیکشن ہو رہا ہے ہر سماج کے لوگ اپنی پہچان بنانے کی فکر میں لگے ہوئے ہیں تاکہ موجودہ حکومت رہے تب بھی اور بدل جائے تب بھی اپنی پہچان بنی رہے مگر ایک مسلمان ہے جو چائے خانوں میں بیٹھ کر صرف بی جے پی کی سیٹ گھٹا رہا ہے اور خوش ہورہاہے کہ انڈیا اتحاد کی حکومت بنے گی جہاں تک بات بی جے پی کی ہے تو گراف گرتا ضرور دکھ رہا ہے مگر اتنا آبھی نہیں گرا ہے جتنا مسلمانوں کو یقین ہے سارے حالات اور بحث و مباحثہ سے چھن کر ایک بات سامنے آتی ہے کہ ایک بار پھر مسلمان بی جے پی کو ہرا رہا ہے اور باقی کچھ نہیں ہے- چائے خانوں میں بیٹھ کر مسلمان تین روپئے سے دس روپے تک کی ایک کپ چائے پیتا ہے اور اسی چائے کے کپ میں اسے انڈیا اتحاد کی بڑھتی ہوئی سیٹیں نظر آتی ہیں اور ہر صوبے میں بی جے پی کی سیٹیں کم ہوتی ہوئی نظر آتی ہیں ،، بی جے پی نے تو جو کیا وہ کیا مگر انڈیا اتحاد نے مسلمانوں کے ساتھ کون سی ہمدردی کی ہے؟ انڈیا اتحاد کی قیادت کرنے والی کانگریس نے مہاراشٹر، چھتیس گڑھ اور جھارکھنڈ کے مسلمانوں کو امیدوار بنایا کہ نہیں بن...

موت تو آنی ہی آنی ہے آج نہیں تو کل!! تحریر:جاوید اختر بھارتی

Image
موت تو آنی ہی آنی ہے آج نہیں تو کل! تحریر ۔۔۔۔۔۔جاوید اختر بھارتی javedbharti508@gmail.com چار دن کا ساتھ ہے عنقریب موت کا فرشتہ تمہارے دروازہ زندگی میں دستک دے گا تمہاری لاش بھی گھر کے سامنے پڑی ہوگی محلے والے تسلی دیتے ہوں گے اگر شادی شدہ ہے تمہارے بیوی بچے رو رہے ہوں گے اپ کی انکھیں بند ہوں گی لیکن دل کی انکھیں کھلی ہوں گی ماں کو روتا دیکھیں گے دل غمگین، باپ کو روتا دیکھیں گے دل غمگین چاہیں کہ ہاتھ بڑھا کر ماں کے انسو صاف کر دوں بچوں کو سینے سے لگا لوں میرے بیٹے اور بیٹیوں تم کیوں رو رہے ہو لیکن ہمت نہیں ہوگی اللہ نے توفیق نہیں دی ہوگی اچانک اواز ائی اٹھاؤ اس کو اور غسل کے تختے پر لٹا دو پھر اٹھایا جائے گا تخت غسل میں لٹایا جائے گا بہت برینڈڈ کپڑے پہنے ہوئے تھے صاحب،، قیمتی پوشاک پہنی ہوئی تھی بیڈ اتار دی جائے گی کبھی سوچا نہیں تھا بنیائین تک اتاریں گے بالکل ننگا کر دیا جائے گا بدن پہ کپڑا ڈال دیا جائے گا شرم سے پانی پانی ہو رہے ہوں گے کیونکہ آنکھیں سو رہی ہوں گی مگر ہر چیز محسوس کر رہے ہوں گے یہ کیا کر رہے ہیں اس کے بعد پانی ڈالا جائے گا کل تک خود غسل کرتا تھا اج دوسرے ہاتھ لگائیں...

بہت جلد سب کچھ بدل گیا!تحریر: جاوید اختر بھارتی

Image
بہت جلد سب کچھ بدل گیا!! از: جاوید اختر بھارتی رمضان کے تیس روزے رکھنے کے بعد امت مسلمہ نے عید الفطر کا تہوار منایا مسجدیں ویران ہونا شروع ہوگئیں یعنی نمازیوں کی تعداد گھٹنے لگی جبکہ اذانیں آج بھی ہورہی ہیں اقامت آج بھی کہی جارہی ہیں کم تعدد میں ہی مگر جماعت آج بھی قائم ہورہی ہے ائمہ مساجد آج بھی مصلے پر کھڑے ہو کر تکبیر تحریمہ کہتے ہیں حمد وثنا پڑھتے ہیں سورہ فاتحہ اور قرآن مقدس کی آیات تلاوت کرتے ہیں مگر اب مائک نہیں لگانا پڑتا آخر کیوں؟  کل تک اذان ہونے کے بعد تھوڑا تاخیر ہوجانے پر وضو خانے کے قریب جگہ ملتی تھی اور آج جماعت کے دوران مسجد میں پہنچنے پر پہلی صف میں جگہ مل جاتی ہے اس موضوع پر زید و بکر نے مکالمہ کیا ، بحث و مباحثہ کیا یعنی زید نے بکر سے پوچھا کہ رمضان کا چاند نظر آتے ہی مسجد آباد اور شوال کا چاند نظر آتے ہی مسجدیں ویران آخر کیوں؟  بکر نے کہا کہ اصل میں رمضان کا چاند نظر آتے ہی اجر و ثواب میں اضافہ ہوگیا سنن و نوافل کا درجہ فرض کے برابر ہوگیا اور ایک فرض ستر فرض کے برابر ہوگیا اس لئے لوگوں نے جب یہ آفر سنا تو مسجدیں آباد ہوگئیں نمازیوں کی تعداد بڑھتی چلی گئ اور...

رمضان مبارک اور عید مبارک!! تحریر: جاوید اختر بھارتی

Image
رمضان مبارک اور عید مبارک !! تحریر! جاوید اختر بھارتی  یقیناً عید الفطر خوشی کا دن ہے یوم الجزا بھی ہے اور یوم تشکر بھی ہے خوشی منانے کا بھی دن ہے اور خوشیاں بانٹنے کا بھی دن ہے لیکن حقیقی خوشی تو اسی کو حاصل ہوگی اور محسوس ہوگی جس نے رمضان مبارک کا روزہ رکھا ہوگا جس نے سحری و افطار کیا ہوگا جس نے تراویح کا اہتمام کیا ہوگا جس نے غرباء ومساکین کا خیال کیا ہوگا جس نے ایک ماہ میں تین تین فرائض پر عمل کیا ہوگا اسی کے لئے عیدالفطر اللہ کی طرف سے اجرت ملنے کا دن ہے اس کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں اور جس نے مذکورہ تمام امور سے منہ موڑے رہا اور رمضان مبارک کے مہینے میں بھی پورے دن کھاتا پیتا رہا اس کی کوئی عید نہیں بلکہ اس کی تو زبردستی کی عید ہے حقیقت یہی ہے کہ اس کے لئے عام دن کی طرح ہی عیدالفطر کا بھی دن ہے اللہ کرے کہ ہمیں بار بار رمضان مبارک کا مہینہ نصیب ہو ذکر و اذکار کی سعادت حاصل ہو اور اس کے نتیجے میں عید الفطر کا دن نصیب ہو ،، عیدیں ہم بھی مناتے ہیں مگر آئیے کچھ بزرگان دین کے حالات پر نظر ڈالیں کہ انہوں نے کیسے عید منائی - سَیِّدُنا عبدُ الرَّحمٰن بِن عَمْرْو اَوْزاعی رَحْمَۃُ ا...

ماہ رمضان میں خیر وبرکت کی برسات! تحریر: جاوید اختر بھارتی

Image
ماہ رمضان میں خیر وبرکت کی برسات ! تحریر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جاوید اختر بھارتی رمضان المبارک کا مہینہ چل رہاہے اخباروں کے صفحات پر خوب طرح کے پکوان کی تصویریں چھپ رہی ہیں ، بازاروں میں چہل پہل اور خریداری ہورہی ہے بعد نمازِ عصر مسلم آبادیوں میں پھل فروٹ اور میٹھائیوں کی دکانیں سج دھج جاتی ہیں جس کے ہاتھوں میں دیکھو تو جھولا اور ساپر نظر آتا ہے کسی کے ایک ہاتھ میں سامان ہوتا ہے تو کسی کے دونوں ہاتھوں میں سامان ہوتا ہے بہت سے روزہ دار خریداری کے وقت اپنے بچّوں کو بھی ساتھ لئے رہتے ہیں یقیناً رمضان المبارک کا مہینہ خیر وبرکت کا مہینہ ہے ، ذکر و اذکار کا مہینہ ہے ، ایک دوسرے کے حالات کے احساس کرنے کا مہینہ ہے ہاتھوں کو سخاوت کی راہ میں بلند کرنے کا مہینہ ہے ، پاؤں کو صداقت کی راہ میں بلند کرنے کا مہینہ ہے ، دل و دماغ کو تلاوت قرآن سے تروتازہ کرنے کا مہینہ ہے ، زبان سے اللہ اللہ کی صدا بلند کرنے کا مہینہ ہے جب ان سارے احکامات اور خصوصیات کو جمع کریں گے اور سب پر عمل کریں گے تو اس بات کا یقین ہوجائے گا کہ رمضان کا مہینہ حقوق اللہ اور حقوق العباد کی ادائیگی کا مہینہ ہے اس لئے ہر مسلمان یاد رکھے کہ حق...